ETV Bharat / state

Bihar Govt گیا میں لیمن گراس کے تیل سے تیار ہونے والے مصنوعات کی لگے گی فیکٹری - لیمن گراس کی کاشت اور کاشتکاروں

ضلع گیا میں لیمن گراس کی کاشت کرنے والوں اور اس کے تیل سے مختلف مصنوعات تیار کرنے والوں کو حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جائے گی۔ ضلع میں پندرہ افراد کی مدد سے کلسٹر بناکر تیل سے مصنوعات کو تیار کرنے کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی

ضلع میں لیمن گراس کے تیل سے تیار ہونے والے مصنوعات کی لگے گی فیکٹری

author img

By

Published : May 24, 2023, 4:53 PM IST

ضلع میں لیمن گراس کے تیل سے تیار ہونے والے مصنوعات کی لگے گی فیکٹری

گیا:ریاست بہار کے گیا میں لیمن گراس کی کاشت اور کاشتکاروں کو انتظامیہ کی جانب سے مدد کی جائے گی ضلع میں کئی جگہوں پر لیمن کی کاشت کے ساتھ اس سے نکلنے والے تیل سے مختلف مصنوعات تیار کی جارہی ہیں جس میں صابن،کریم، فنیل اور سنیٹائزر وغیرہ ہیں فنیل اور صابن کی سب سے زیادہ کھپت ہے۔لیمن گراس کا تیل عام تیلوں کی بنسبت بہت قیمتی ہوتا ہے مارکیٹ میں ابھی اسکی قیمت فی کلو ایک ہزار سے بارہ سو روپے ہے لیمن گراس کی کاشت کو بڑھاوادینے کے لئے حکومت بہار کی جانب سے خصوصی اسکیم بھی محکمہ زراعت اور محکمہ صنعت کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ 120کسانوں کی شناخت کی گئی ہے جو لیمن گراس کی کاشت کررہے ہیں۔جنہیں حکومت کے منصوبوں کے ذریعے فائدہ پہنچایا جائے گا۔ ساتھ ہی اس کے ذریعہ مختلف پروڈکٹ بنانے والے افراد کو بھی مدد کی جائے گی۔ انویشن اسکیم تحت پندرہ کسانوں کا کلسٹر بنایا گیا ہے۔ جن کو دس لاکھ روپے کا تعاون دیا جائے گا۔اس کے تحت پانچ تا سات لاکھ روپے کی مشینیں خرید کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ مشینیں صابن اور فنیل سمیت لیمن گراس سے تیار ہونے والے دوسرے پروڈکٹ کے لئے ہوں گی۔ اس کا مقصد لیمن گراس کے کاشتکاروں کو مقامی سطح پر ہی مارکیٹ دستیاب کرانا ہے۔ گیا کے بانکے بازار میں لیمن گراس سے صابن فنیل تیار ہورہے ہیں تاہم وہ کچھ کسانوں کی طرف سے ذاتی طور پر کیا جارہا تھا۔ اب یہ باضابطہ انتظامیہ اور محکمہ صنعت کی دیکھ بھال میں کیا جائے گا۔

گیا ڈی ایم تیاگ راجن نے ای ٹی وی بھارت سے کہاکہ لیمن گراس کے کاشت کاروں اور اسکے کشید پلانٹ جس سے گراس کا تیل نکلتا ہے وہ پلانٹ لگانے والوں کو سبسڈی دی گئی ہے۔ اب لیمن گراس تیل سے مصنوعات کو بنانے والوں کو بھی سبسڈی دی جائے گی اسکی تیاری کرلی گئی ہے۔ 120نئے کاشتکاروں کی پہچان کی گئی ہے۔ پہلے سے ضلع کے بانکے بازار بارہ چٹی اور گروا علاقے میں لیمن گراس کی کاشت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Minority Welfare Works in Gaya گیا کے چیف سکریٹری نے اقلیتی بہبود کے کاموں کا جائزہ لیا

ان کا کہنا ہے کہ ضلع کے مختلف بلاکوں میں بھی اسکی کاشت کرانے کا منصوبہ ہے لیمن گراس کی کاشت زیادہ مہنگی نہیں ہے ۔کم پانی میں اس کی کاشت ہوتی ہے۔ اس کا تیل کافی مہنگا ہوتا ہے ۔گیا میں اس کا ہب بنانے کی کوشش ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اسی برس جنوری ماہ میں لیمن گراس کاشت کا جائزہ لے چکے ہیں اب کلسٹر بناکر تیار کیا جائے گا اسکے لئے محکمہ صنعت کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.