ETV Bharat / state

حکومت بہار نے کورونا بحران کا کامیابی سے مقابلہ کیا : چوہان

گورنر پھاگو چوہان نے بہار اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے دن دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کورنا انفیکشن کو روکنے کیلئے ریاستی حکومت نے کافی موثر اقدامات کئے گئے۔

حکومت بہار نے کورونا بحران کا کامیابی سے مقابلہ کیا : چوہان
حکومت بہار نے کورونا بحران کا کامیابی سے مقابلہ کیا : چوہان
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 10:56 PM IST

پٹنہ: بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے آج کہاکہ ریاستی حکومت کورونا وباء کے اثرات کو قابو میں کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے اور کامیابی سے کام کرتے ہوئے سماج کے سبھی طبقات کو انصاف کے ساتھ ترقی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

چوہان نے بہار اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے دن دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کورنا انفیکشن کو روکنے کیلئے کافی موثر اقدامات کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی کوششوں سے کورونا متاثرین کے شفایاب ہونے کی فیصد بہار میں 99.19 رہی جبکہ قومی سطح پر 97.31 فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح سے کورونا انفیکشن سے مرنے والے مریضوں کا فیصد قومی سطح پر 1.43 ہے جبکہ بہار میں یہ فیصد 0.58 ہے ۔

گورنر نے کہاکہ فی الحال بہار میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد 587 رہ گئی ہے جبکہ بقیہ متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکہ کاری کے پہلے دور میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملوں کی ٹیکہ کاری کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی بجٹ سیشن کا آغاز کل سے

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی کوششوں سے ملک میں کوی شیلڈ اور کو ویکسین نام کے دو ٹیکے تیار اور استعمال کئے جارہے ہیں۔ فی الحال فرنٹ لائن کورونا واریئرس کی ٹیکہ کاری ہورہی ہے۔

چوہان نے کہاکہ آئندہ دور میں 50 سال سے زائد عمر والے لوگوں اور پچاس سال سے کم سنگین بیماری میں مبتلا افراد کی ٹیکہ کاری ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اب تک چار لاکھ 95 ہزار 792 افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔ ریاست میں فی دس لاکھ آبادی پر ایک لاکھ 72 ہزار 425 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی ہے جبکہ قومی سطح پر یہ تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 440 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.