ETV Bharat / state

آکسیجن کی دستیابی میں محکمہ صحت متحرک - Bihar government alerts on Centers order,

کورونا کے بڑھتے ہوئے اثر کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ جس کے بعد بہار حکومت اور محکمہ صحت مستعد ہے۔

آکسیجن کی دستیابی میں محکمہ صحت متحرک
آکسیجن کی دستیابی میں محکمہ صحت متحرک
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 3:29 PM IST

ریاست بہار میں کورونا کے بڑھتے ہوئے اثر کے درمیان مرکزی حکومت نے میڈیکل آکسیجن کی مسلسل فراہمی کے سلسلے میں سرکاری ہسپتالوں میں سرگرم رہنے کی ہدایت کی ہے۔ مرکزی حکومت نے بہار کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کو آکسیجن کی دستیابی کے لیے ضروری گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ جس کے بعد محکمہ صحت نے اس کی فراہمی میں لگ گیا ہے۔

کورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 3 افسران کو بہار کا نوڈل افسر بنا دیا ہے۔ آکسیجن کی پیداوار اور رسد کی نگرانی کی ذمہ داری پٹرولیم ایکسپلوسیو سیفٹی افسر کا ہوگا، جبکہ آل انڈیا انڈسٹریل گیس مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کو آکسیجن کی خریداری اور بہار کے میڈیکل آکسیجن مینوفیکچر ریفیلرز کو میڈیکل گیس ری فل کی فراہمی کا نوڈل آفیسر بنایا گیا ہے۔

مرکزی ٹیم کی تشکیل کے ساتھ ہی ریاست نے حکم کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ریاستی سطح پر ایک بھارتی انتظامی خدمات کے افسر کو میڈیکل آکسیجن کے لیے نوڈل بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اضلاع اور میڈیکل کالجوں کے لیے بھی افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

ٹیم کی تشکیل کے ساتھ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے ہدایت دی ہے کہ 'ہر سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کا ایک مستقل سلسلہ برقرار رہنا چاہئے۔ سب ڈویژنل ہسپتالوں کے لیے 50 آکسیجن سلنڈر، آئسولیشن مراکز کے لیے 50 سلنڈر کا بفر اسٹاک بھی رکھنے کو کہا گیا ہے۔

اس انتظام کے علاوہ ریاست کے تین بڑے کورونا ہسپتالوں کے کل 2344 بیڈوں پر آکسیجن کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ دیگر میڈیکل کالجوں کو بھی 50 فیصد بیڈ کے لیے آکسیجن کی دستیابی برقرار رکھنے کی ہدایت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.