پٹنہ: حالیہ دنوں بہار حکومت نے بہار کی عوام کو پٹنہ میں سات کلو میٹر لمبائی پر مشتمل جے پرکاش گنگا سڑک دیا ہے جسے پٹنہ کا 'مرین ڈرائیو' بھی کہا جا رہا ہے۔ یہاں شام ہوتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد تفریح کے لیے پہنچتی ہے۔ سیاحوں میں زیادہ تر مختلف مقامات سے آئی ہوئی فیمیلی، نوجوان دوستوں کے گروپ اور بزرگ ہوتے ہیں۔
مرین ڈرائیو پٹنہ کے گنگا ساحل پر واقع ہے۔ یہاں آنے والے سیاح ساحل سے اٹھتی ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے ایک خوشگوار احساس پاتے ہیں۔ تروتازہ ہوا سے یہاں ہر کوئی لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔ مرین ڈرائیو پر تفریح کرنے والے سیاحوں کے لیے طرح طرح کے کھانے پینے کے اشیاء بھی دستیاب ہیں۔ اس طرح سے یہ جگہ سیاحوں کے ساتھ سینکڑوں بے روزگاروں کو روزگار بھی فراہم کر رہا ہے۔ لوگ اسے ممبئی کے مرین ڈرائیو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب بہار کے لوگوں کو تفریح کے لیے ممبئی میں واقع مرین ڈرائیو جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہاں گھومنے آئے سیاحوں نے بہار حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت نے عوام کو دھیان میں رکھتے ہوئے مرین ڈرائیو کی تعمیر کرائی ہے، جو لائقِ ستائش ہے۔ اسی طرح سے اگر دوسرے اضلاع میں بھی مرین ڈرائیو تعمیر ہو تو بہار کا نقشہ بدل جائے۔ سات کلو میٹر لمبی سڑک بننے سے شہر پٹنہ میں اب ٹریفک کے مسائل بھی ختم ہوں گے۔ اس سڑک کی اہم بات یہ ہے کہ بغیر شہر میں داخل ہوئے گنگا کے ساحل سے گزر کر آپ اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں، سڑک کے بننے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Chhapra Mountain Girl Savita: بہار کی بیٹی نے 19 ہزار فٹ کی بلندی کو فتح کرکے ترنگا لہرایا