ETV Bharat / state

DM Gaya ہیٹ اسٹروک سے عازمین حج کو بچانے کی ہماری ذمہ داری - ریاست بہار کے ضلع گیا

گیا ضلع اس وقت شدید گرمی اور لو کی زد میں ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو شدید گرمی سے بچنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے لیے گیا ہوائی اڈے پر عازمین حج کو گرمی سے محفوظ رکھنا چیلنج بن گیا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے عازمین حج کو بچانے کی ہماری ذمہ داری

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 1:41 PM IST

ہیٹ اسٹروک سے عازمین حج کو بچانے کی ہماری ذمہ داری

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے لئے آئندہ پانچ دن تک ہیٹ اسٹروک کا خطرہ لاحق ہے۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی ایم نے باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 2019 میں ایک دن میں چالیس افراد کی موت ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اس لئے باشندے محتاط رہیں اور بلا ضرورت گیارہ بجے سے شام چار بجے تک نانکلیں۔ محکمہ موسمیات اور دیگر محکموں کی جانب سے الرٹ کیا گیا ہے جو ہدایت موصول ہوں اس پر ضلع کے باشندے عمل کریں۔

ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو فوری طور پر مدد پہنچائیں ہسپتال میں بھرتی کرائیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع کا درجہ حرارت 41 ڈگری سے اوپر درج کیا گیا ہے اس سے عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔ منگل اور بدھ کا دن اس سیزن کا ضلع گیا سب سے گرم ضلع رہا ہے۔ اس دوران ضلع میں درجہ حرارت 43.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5 ڈگری اور کم سے کم تین ڈگری زیادہ درج کیا گیا ہے۔

حالت یہ ہے کہ رات سے بڑے دن ہونے سے لوگ گرمی سے بے حال ہیں ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے گرمی کو لے کر ویڈیو بھی جاری کیا ہے انہوں نے اپنے ویڈیو میں کہا ہے کہ ابھی پانچ دن اور گرمی کا ستم جاری رہے گا اسلیے لوگ محتاط رہیں صبح دس بجے سے شام چار بجے تک گھر سے باہر نہیں نکلیں اور جو ایڈوائزری جاری کی جائے اس پر عمل کریں۔

دن میں پرواز کو لیکر ڈی ایم کررہے ہیں متبادل انتظام

شدید گرمی کے دوران بہار کے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ گیا ہوائی اڈے سے جاری ہے سات جون سے بائیس جون تک یہ پرواز ہوگی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق سبھی طیاروں کی پرواز صبح میں تھی۔ تاہم اس دوران پرواز کے اوقات میں اسپائس جیٹ ایئرویز کی جانب سے تبدیلی کر دی گئی ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق 18 اور 19 جون کو عازمین حج کی پرواز شام چار بجے اور دوپہر میں ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عازمین حج کا دن میں ایئرپورٹ پر ہونا لازمی ہو گیا ہے۔ اس صورت میں عازمین حج کے ساتھ ان کے رشتے دار دوست و احباب کو جو انہیں رخصت کرنے پہنچتے ہیں اور ساتھ ہی گیا ہوائی اڈے پر عازمین حج کی خدمت میں مصروف سرکاری اہلکار ملازمین اور رضاکاروں کو شدید گرمی اور لہر کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ضلع گیا کو شدید گرمی اور لہر کو لے کر الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس صورت میں یہاں ایئرپورٹ پر متبادل انتظامات کی راہ تلاش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib School سکنڈ ٹاپر بہار سمیت فرسٹ کلاس سے پاس کرنے والے طلبہ کو استقبالیہ دیا گیا

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی اطلاع دی گئی ہے وہ اس کو لےمتبادل راہ تلاش کرنے کے لئے افسران کو ہدایت دی ہے انہوں نے کہا کہ وہ کل ایئرپورٹ پر اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کے دوران متبادل حل تلاش کرلیں گے عازمین حج کو لہر اور گرمی سے بچانا ان کی ذمہ داری ہے اور اسلیے وہ کوشاں ہیں نجی اور سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ کیا گیا ہے اور وہاں کچھ بیڈ محفوظ رکھے گئے ہیں حالانکہ ابھی تک کا انتظام بہتر رہا ہے پنڈال میں قیام کے لیے اچھے انتظامات ہیں وہاں پر پنکھا کولر وغیرہ بھی رکھا گیا ہے لیکن دن اور دھوپ میں کتنا وہ کارگر ثابت ہوگا یہ دن کی پرواز کے دوران پتہ چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.