ETV Bharat / state

Extreme Heat in Gaya گیا میں شدید گرمی کے پیش نظر یلو الرٹ جاری - etv bharat urdu news

گیا میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ لاحق ہے۔ انتظامیہ نے باشندوں کو محتاط رویہ اختیار کرنے کی صلاح دی ہے۔ ضلع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سبھی کوچنگ وغیرہ کو صبح ساڑھے نو بجے کے بعد سے بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ضلع گیا کو شدید گرمی اور لہر کے پیش نظر الرٹ کردیا گیا

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 4:57 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں شدید گرمی اور لہر کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک کے خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق بلا ضرورت لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے اور اپیل کی گئی ہے کہ دوپہر میں ضروری کام ہونے پر ہی باہر نکلیں، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائن پر عمل کریں۔ گیا ڈی ایم نے ایک اور ہدایت غیر سرکاری اسکولوں کالجوں اور کوچنگ اداروں کے لیے نکالا ہے۔ ڈی ایم نے اپنے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ سبھی تعلیمی ادارے خاص کر کوچنگ ادارے صبح 9:30 بجے کے بعد کسی حال میں اگلے ایک ہفتہ تک نہیں چلیں گے، ساڑھے نو بجے کے بعد کوچنگ کھلے پائے گئے تو کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گیا میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تجاوز کرگیا ہے۔ ضلع گیا بہار کے پانچ سب سے زیادہ گرم ضلع میں ایک ہے۔ ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایا کہ لہر برقرار ہے اور محکمۂ موسمیات اور محکمۂ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے پیش گوئی ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران لہر اور گرمی مزید بڑھے گی۔ اس لیے احتیاط برتنا لازمی ہے۔ ضلع میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے سبھی طرح سے انتظامات کیے گئے ہیں۔ متاثر لوگوں کے لیے پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.