ETV Bharat / state

سابق مرکزی وزیر ادت راج سی اے اے مخالف احتجاج میں پہنچے - سی اے اے کی منسوخی

سی اے اے کی منسوخی حق رائے دہی کے استعمال کے بعد حکومت کو بدلنے پر ہی ممکن ہے، حکومت عوام کی باتوں کو سننے کو تیار نہیں ہے۔ اگر حکومت عوام مخالف ہے تو جمہوریت میں حق ملا ہے اس کا استعمال کریں، ان باتوں کا اظہار سابق مرکزی وزیر ادت راج نے کیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر ادت راج
سابق مرکزی وزیر ادت راج
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 8:56 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں سی اے اے کی مخالفت میں 'سنویدھان بچاؤ سنگھرش مورچہ' کے زیر اہتمام غیر معینہ دھرنا جاری ہے جس میں اتوار کو سابق مرکزی وزیر اُدت راج اس مظاہرے کی حمایت کرنے پہنچے۔

سابق مرکزی وزیر ادت راج، ویڈیو

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ایس سی اور ایس ٹی برادری کی حکومت یا حکومت بنانے میں تعاون ہوتا ہے وہاں پر فسادات نہیں ہوتے ہیں، بہار میں تیس برسوں سے فساد کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ اس کی وجہ درج فہرست برادی کا حکومت میں رہنا ہے۔

انہوں نے سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کو ملک مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ 'سی اے اے کی واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا، سی اے اے کی واپسی کا واحد طریقہ ووٹ ہے، حکومت بدلیے اور سی اے اے کو ختم کیجئے۔

اُدت راج نے کہاکہ موجودہ حکومت تانا شاہی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مرکزی حکومت عوام اور اس کے مسائل سے دور ہے، وہ وہی کام کررہی ہے جو اس کے چند افراد کو فائدہ پہنچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کو ملک کی اقتصادی، بیروزگاری، مہنگائی اور بینکوں کے دیوالیہ ہونے سے کوئی سرو کار نہیں ہے، حکومت ان مسائل پر بات بھی کرنا نہیں چاہتی، وہ صرف ہندو، مسلم اور متنازع معاملات کو ہی زندہ رکھنا چاہتی ہے۔

ادت راج نے وزیراعلی نتیش کمار پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'رواں برس ہی بہار اسمبلی کا انتخاب ہونا ہے اسی لیے این آر سی نا کرانے اور این پی آر کو پرانے طرز پر کرانے کی تجویز مرکزی حکومت کو نتیش کمار نے بھیجا ہے تاہم وزیراعلی نتیش کمار کے کسی معاملے یا اتحاد سے پلٹنے کی روایت پرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'نتیش کمار جو کہتے ہیں اس کو یہ مان کر چلیں کہ وہ کسی حال میں نہیں ہوگا، اسی لیے وزیراعلی نتیش کمار کے ذریعے دکھائے گئے سبز باغ اور جھانسے میں ہرگز نا آئیں۔

واضح رہے کہ 'شہر کے شانتی باغ محلے میں گزشتہ 29 دسمبر 2019 سے غیر معینہ دھرنا 'سنویدھان بچاؤ سنگھرش مورچہ' کی جانب سے دیا جا رہا ہے، اس مورچہ کے کنوینر عمیر احمد خان کی صدارت میں دھرنا دیاجارہاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.