ETV Bharat / state

بہار کے نائب وزیراعلی سشیل مودی کا موہنیاں میں خطاب - بہار کی خبریں

بہار کے نائب وزیراعلیٰ نے عوام سے پوچھا کہ 'کیا آپ لالو رابڑی کا 15 سالہ جنگل راج چاہتے ہیں، کیا آپ ترقیاتی دھارے کو چھوڑ کر لالٹین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں'؟

image
image
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 1:20 PM IST

بہار کے اسمبلی حلقہ موہنیاں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے نائب وزیراعلی سشیل مودی نے کہا کہ 'اگر عوام ریاست کی ترقی چاہتے ہیں تو نرنجن رام کو جتانا ہوگا۔'

انھوں نے موہنیاں کی عوام سے بی جے پی کے امیدوار نرنجن رام کو دوبارہ جتانے کی اپیل بھی کی۔

انھوں نے ریاست کی عوام سے پوچھا کہ 'کیا آپ لالو رابڑی کا 15 سالہ جنگل راج چاہتے ہیں، کیا آپ ترقیاتی دھارے کو چھوڑ کر لالٹین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں'؟

سشیل مودی نے بہار میں نتیش کمار کی سربراہی میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بہار تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لالو یادو کے دور حکومت میں عارضی اساتذہ کو 1500 روپے ماہانہ ملتے تھے لیکن آج کورونا کا دور ہونے کے باوجود ان اساتذہ کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.