پٹنہ: تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والی کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ 6 دسمبر یعنی کو ہونے والی اتحاد کی میٹنگ ملتوی ہونے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر کانگریس سے ناراض ہیں، لیکن ان قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے بہار کے سی ایم نتیش کمار نے کہاکہ وہ 'انڈیا' اتحاد کی ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
-
#WATCH INDIA गठबंधन की बैठक को लेकर बिहार के मुख्यमंत्री नीतीश कुमार ने कहा, "...खबरे छप रही थी कि हम बैठक में नहीं जा रहे, हमारी तबियत खराब थी...अगली बैठक होगी तो हम कहेंगे कि आगे की सभी चीज़ें तय कर ली जाए... मैंने शुरू से कहा है कि यह देश के हित में हैं, मेरी बातें उठती हैं,… pic.twitter.com/eSE5VPyW11
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH INDIA गठबंधन की बैठक को लेकर बिहार के मुख्यमंत्री नीतीश कुमार ने कहा, "...खबरे छप रही थी कि हम बैठक में नहीं जा रहे, हमारी तबियत खराब थी...अगली बैठक होगी तो हम कहेंगे कि आगे की सभी चीज़ें तय कर ली जाए... मैंने शुरू से कहा है कि यह देश के हित में हैं, मेरी बातें उठती हैं,… pic.twitter.com/eSE5VPyW11
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 6, 2023#WATCH INDIA गठबंधन की बैठक को लेकर बिहार के मुख्यमंत्री नीतीश कुमार ने कहा, "...खबरे छप रही थी कि हम बैठक में नहीं जा रहे, हमारी तबियत खराब थी...अगली बैठक होगी तो हम कहेंगे कि आगे की सभी चीज़ें तय कर ली जाए... मैंने शुरू से कहा है कि यह देश के हित में हैं, मेरी बातें उठती हैं,… pic.twitter.com/eSE5VPyW11
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 6, 2023
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہاکہ "میرے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہیے، میں صرف اتحاد کو مضبوط کرنا چاہتا ہوں، میری طبیعت ناساز تھی، اس لیے میں میٹنگ میں نہیں جا رہا تھا، جب اگلی میٹنگ ہو گی تو میں ضرور شرکت کروں گا۔"
ایک سوال کے جواب میں نتیش کمار نے کہاکہ میرا مقصد صرف انڈیا اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔ مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب متحد رہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے پانچ روز سے بخار، کھانسی اور زکام تھا، طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے میں میٹنگ میں نہیں جانا چاہتا تھا۔ مزید نتیش کمار نے پورے ملک میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کی مانگ کو دہرایا اور کہا کہ یہ کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- نتیش کمار آج کیجریوال سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کریں گے
- 'انڈیا' اتحاد کے رہنماؤں کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا
اس موقع پر انہوں نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہاکہ اگر بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ مل جاتا ہے تو بہار بہت ترقی کرے گا۔ بہار ایک انمول سرزمین ہے اور یہاں سے کیا کچھ نہیں ہوا ہے۔ تین ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بارے میں نتیش کمار نے کہا کہ انتخابات میں جیت اور ہار ہوتی ہے۔ کانگریس کو بھی کافی اچھے ووٹ ملے ہیں، اب ہم سب مل کر مستقبل میں مزید طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔