پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی نتیش کمار دہلی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے دہلی دورے کے دوسرے دن یعنی آج وہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما دوپہر ایک بجے کے قریب ملاقات کر سکتے ہیں۔ خبر ہے کہ نتیش آج سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔
- نتیش نے لالو یادو سے بھی ملاقات کی تھی:
اس سے قبل منگل کو دہلی آنے کے بعد نتیش کمار نے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی کی رہائش گاہ پر راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو یادو سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی پیش رفت اور اپوزیشن اتحاد پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ نتیش کمار کے ساتھ جے ڈی یو صدر للن سنگھ اور وزیر سنجے جھا بھی دہلی کے دورے پر آئے ہیں۔ واضح رہے کہ لالو یادو ایک مرتبہ پھر چیک اپ کے لیے سنگاپور جا رہے ہیں۔
- نتیش کمار اپوزیشن اتحاد کی کوشش میں مصروف:
جب سے نتیش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر گرینڈ الائنس کے ساتھ حکومت بنائی ہے، وہ مسلسل اپوزیشن اتحاد کی کوشش کر رہے ہیں۔ پچھلے سال بھی جب وہ دہلی آئے تھے تو انہوں نے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ تاہم اس دوران کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا تھا جس کے بعد میں تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ بھی بہار آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Nitish and Lalu meet Sonia Gandhi نتیش اور لالو کی سونیا گاندھی سے ملاقات