ETV Bharat / state

نتیش کمار کی لوک سبھا انتخابات کے لئے تیاری کا آغاز - وارانسی میں نتیش کمار کی ریلی ہوگی

ملک میں اپوزیشن پارٹیوں نے 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اتحاد کیا ہے جس کو 'انڈیا' بلاک کا نام دیا گیا ہے۔ عام انتخابات کے لئے ابھی سیاسی پارٹیوں کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Nitish Kumar to launch UP campaign for 2024 elections

Nitish Kumar to launch UP campaign
Nitish Kumar to launch UP campaign
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 3:27 PM IST

لکھنؤ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں 24 دسمبر کو روہنیا اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے جو وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا حصہ ہے۔ بہار کے وزیر اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سکریٹری (تنظیم) شراون کمار نے اس پروگرام کی تصدیق کی ہے۔

شراون کمار نے کچھ مقامی لیڈرز کے ساتھ ہفتہ کو نتیش کمار کی ریلی کے مقام کو حتمی شکل دینے کے لیے روہنیا کا دورہ کیا۔ روہنیا جلسہ عام میں پوروانچل علاقے کے پارٹی لیڈر اور کارکن موجود ہوں گے، جو لوک سبھا انتخابات کے لیے نتیش کمار کی پہلی ریلی ہوگی۔

شراون کمار نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے سلسلے میں وارانسی کے علاوہ اعظم گڑھ، پرتاپ گڑھ، پریاگ راج، پھول پور، امبیڈکر نگر اور مرزا پور پر توجہ دی جائے گی۔ حکمراں بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ ذات پات اور مذہب ان کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ’’ہمارا ایجنڈا بھائی چارہ اور محبت ہے۔‘‘

شراون کمار نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ (انڈیا بلاک) کے کچھ لیڈرز نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے لوک سبھا الیکشن کے لیے حکمت عملی بنانے میں تھوڑی تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ "اب ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مزید غلطیاں نہ ہوں۔ ہم لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے جا رہے ہیں‘‘۔ جے ڈی (یو) لیڈر نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد اب کسی بھی پارٹی کو یہ وہم نہیں ہونا چاہیے کہ وہ صرف بی جے پی کو شکست دینا چاہتی ہے کیونکہ دوسرے بھی بی جے پی کو شکست دینے کے اہل ہیں۔

مزید پڑھیں: ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سے سب متحدہوکر انتخاب لڑیں، نتیش

واضح رہے کہ تقریبا سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اتحاد کیا ہے جس کو انڈیا کا نام دیا گیا ہے۔ اس اتحاد کے تحت اب تک متعدد اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جس میں عام انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.