ETV Bharat / state

Nitish Kumar to Inaugurate Teetar Reservoir : نتیش کمار ہفتہ کو تیتر ریزر وائر کا افتتاح کریں گے - وزیر اعلیٰ نتیش کمار تیتر ریزروائر

ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آئندہ کل ضلع گیا کے تیتر ریزروائر کا افتتاح کریں گے جس سے راجگیر، گیا اور بودھ گیا میں گنگا جل گھر گھر پہنچنا شروع ہو جائے گا۔ CM Nitish Kumar to Inaugurate Teetar Reservoir gaya

۱
۱
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 7:33 PM IST

گیا: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کل ہفتہ کو ضلع گیا پہنچیں گے جہاں وہ تیتر گاؤں میں گنگاجل ریزر وائرکا افتتاح کریں گے۔ اسکے ساتھ ہی یہاں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ ریاست بہار کے ضلع گیا اور بودھ گیا کے لوگوں کا ایک بڑا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ گرمیوں میں پینے کے پانی کی قلت سے پریشان لوگوں کے گھروں میں اب پائپ کے ذریعے گنگا کا پانی دستیاب ہوگا۔ Teetar Reservoir gaya

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کوششوں سے ’’جل جیون ہریالی منصوبہ‘‘ کے تحت اب یہاں گنگا جل سپلائی اسکیم کے تحت پینے کا پانی دستیاب ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کل ہفتہ کے روز گیا میں تیتر ریزروائر میں گنگا کے پانی کو جمع کرنے کے کام کا افتتاح کریں گے۔ غور طلب ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ڈریم پروجیکٹ جل جیون ہریالی مہم کے تحت گنگا واٹر سپلائی اسکیم کے تحت تعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہے۔ Bihar Chief Minister Nitish Kumar to Inaugurate Teetar Reservoir

گنگا کے پانی کو جمع کرنے کے لیے تیتر ریزروائر گیا، اور بودھ گیا واٹر سپلائی اسکیم کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ گنگا کا پانی لانے کے لیے موکاما سے بودھ گیا تک ایک پائپ لائن بچھائی گئی ہے جو کل 151 کلومیٹر پر محیط ہے۔ ہتھیدہ موکاما سے موتنا جے نوادا تک 85 کلومیٹر موتناجے سے تیتر 23 کلومیٹر، مان پور 28 کلومیٹرہے۔ پانی کو کے آر سی سی ٹینک میں جمع کیا جائے گا۔ یہاں ایک پمپ ہاؤس بھی ہے۔ مرانچی موکاما میں انٹیک ویل اور پمپ ہاؤس سے راجگیر کے ٹینک میں پائپ لائن کے ذریعے پانی ذخیرہ کیا جائے گا، جس سے عوام کو سال بھر پینے کا پانی ملے گا۔ Bihar Jal Jeevan Haryali Mission

مزید پڑھیں: Nitish Kumar to Visit Gaya گیا کی یکجہتی ہی ترقی کا ذریعہ ہے، وجے مانجھی

تیتر ریزروائر پمپ کی ڈسچارج صلاحیت 0.152 کیوسک ہے۔ پمپ کی صلاحیت 23.151 کلو واٹ ہے۔ راجگیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا فی پمپ ڈسچارج 0.525 کیوسک ہے اور پمپ کی صلاحیت 231 کلو واٹ ہے۔ ان کے ذریعے آٹھ ماہ کے پانی کی ضرورت کے لیے پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔ ان سے لوگوں کو سال بھر پینے کا پانی ملے گا۔ Bihar CM to Inaugurate Teetar Reservoir

واضح رہے کہ آبگلہ مان پور گیا میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے آر سی سی ٹینک ریزروائر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گیا، بودھ گیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ گنگا واٹر سپلائی کی پوری اسکیم مکمل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس ماہ کے آخری ہفتے میں اس پورے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ کل آٹھ اکتوبر کو صرف گیا کے تیتر ریزروائر کا افتتاح کریں گے اور اس کے ساتھ راجگیر، گیا اور بودھ گیا میں گنگا جل گھر گھر پہنچنا شروع ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.