ETV Bharat / state

بہار میں پہلے اقلیتی رہائشی اسکول کو کابینہ کی منظوری

ریاستی کابینہ نے بہار میں اقلیتی طبقہ کے طلبا و طالبات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پہلے اقلیتی رہائشی اسکول کی منظوری دے دی ہے۔ 560 بیڈ والے اس رہائشی اسکول کے لیے کابینہ نے 56 کروڑ 99 لاکھ 38 ہزار کی منظوری دی ہے۔

محکمہ کابینہ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر دیپک پرساد

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 11:46 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:17 PM IST

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نے دربھنگہ کے کیوٹی بلاک میں منعقد بی بی کنیز فاطمہ وقف اسٹیٹ نمبر 485 پر اقلیتی رہائشی اسکول تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

بہار میں پہلے اقلیتی رہائشی اسکول کو کابینہ کی منظوری

کابینہ میٹنگ میں 12 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ کابینہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر دیپک پرساد نے بتایا کہ 'کابینہ کی میٹنگ میں 12 فیصلے کیے گئے ہیں جن پر کابینہ نے اپنی مہر لگائی ہے۔'

اس میٹنگ میں محکمہ مالیات کے تین ایجنڈے شامل تھے۔ جبکہ محکمہ صحت سے بھی تین ایجنڈے شامل کیے گئے ہیں۔ محکمہ پنچایتی راج کے ایک ایجنڈے کو منظوری ملی ہے جبکہ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے ایک ایجنڈے کو منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ عمومی انتظامیہ کی جانب سے بھی ایک ایجنڈا پیش کیا گیا تھا جسے حکومت نے منظوری دے دی ہے۔

وہیں محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ پیش کیے گئے ایجنڈے کو حکومت نے منظوری دیتے ہوئے اقلیتی رہائشی اسکول تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پانچ برس کے رکھ رکھاؤ سمیت 56 کروڑ 99 لاکھ 38 ہزار کی منظوری حکومت نے دی ہے۔

محکمہ کابینہ کے پرنسپل سیکریٹری نے بتایا کہ اقلیتی رہائشی اسکول 560 بیڈ والا تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے تحت تعلیمی عمارت کے علاوہ طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ ہاسٹل کانفرنس ہال، ملازمین کی رہائش گاہ اور کھیل کا میدان بنایا جائے گا۔

کابینہ سیکریٹری نے بتایا کہ اقلیتی طبقہ کے طلبا وطالبات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے انہیں اس رہائشی اسکول میں رکھ کر ان کے تعلیم کا بہتر نظم کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.