ETV Bharat / state

Bihar Board 12th First Division Scholarship انٹر امتحان میں فرسٹ ڈیویزن سے پاس ہونے والی طالبات کو ملے گی رقم - محکمہ اقلیتی فلاح بہار

ضلع گیا میں انٹر امتحان میں فرسٹ ڈیویزن سے پاس ہونے والی طالبات کے کھاتے میں پیسے بھیجنے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے، کامیاب طالبات کے کاغذات متعلقہ اسکولوں اور کالجوں سے طلب کیے گئے ہیں۔ Bihar Board 12th First Division Scholarship 2023

انٹر امتحان میں فرسٹ ڈیویزن سے پاس ہونے والی طالبات کو ملے گی رقم

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 10:13 PM IST

گیا: ضلع گیا میں انٹر امتحان میں فرسٹ ڈیویزن سے پاس ہونے والی طالبات کے کھاتے میں پیسے بھیجنے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے، کامیاب طالبات کے کاغذات متعلقہ اسکولوں اور کالجوں سے طلب کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلی کی جانب سے طلبہ کی حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت سال 2023 میں بہار اسکول امتحان بورڈ پٹنہ سے انٹرمیڈیٹ میں فرسٹ آنے والی مسلم طالبات کو رقم دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسکے لیے طالبات سے کاغذات مانگے گئے ہیں۔

محکمہ اقلیتی فلاح بہار کی طرف سے پریس اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ اس برس فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی مسلم طالبات اپنے کاغذات متعلقہ اداروں جہاں سے اُنہوں نے انٹر کی پڑھائی کی اور امتحان کا رجسٹریشن کرایا ہے، اپنے اس ادارے میں کاغذات جمع کرادیں، یا پھر وہ اپنے کاغذات ضلع اقلیتی فلاح دفتر میں جمع کرائیں۔ وزیراعلی حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت انٹر امتحان میں فرسٹ ڈویژن آنے پر 15 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ یہ پندرہ ہزار صرف لڑکیوں کے لیے مختص ہے اور رقم سی ایف ایم ایس کے ذریعے طالبات کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست بھیجی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jeevika kitchen At Leprosy Hospital: گیا کے جذام ہسپتال میں باورچی خانہ کا افتتاح

ضلع اقلیتی فلاح آفیسر جیتندر کمار نے بتایا کہ فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی مسلم طالبات بغیر کسی تاخیر کے اپنے ضروری کاغذات جیسے بینک پاس بک ' آئی ایف ایس سی کوڈ ' کے ساتھ سرٹیفیکیٹ , ایڈمٹ کارڈ , ادھار کارڈ اور رہائشی سرٹیفیکیٹ کی فوٹو کاپی اپنے اسکولوں اور کالجوں کے ذریعے سے یا خود ضلع اقلیتی فلاح دفتر میں آکر جمع کرائیں ۔ساتھ ہی اپنے یہ سبھی کاغذات اوریجنل لے کر پہنچیں تاکہ ان کی جانچ کر کے پھر انہیں واپس کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ہر برس کامیاب طالبات کو 15 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ 2023 میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہونے والی طالبات کے لیے یہ رقم دینے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.