وہیں اس موقع پر آج 20 اکتوبر کو نامزدگی کے آخری روز 87، جالے اسمبلی حلقہ کے لئے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کے بعد سوسل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے امیدوار محمد محبوب عالم نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں میں دونوں اتحاد نے بہار کو ٹھگنے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ، 'عظیم اتحاد اور این ڈی اے دونوں نے جنگل راج کے بعد سوشاسن بابو کی حکومت نے بھی صرف دکھاوا کیا ہے، ایک طرف کنواں ہے تو دوسری طرف کھائی ہے۔ بہار کی عوام کو ہم ایک نیا متبادل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ،' میں جالے میں پیراشوٹ پہن کر نہیں آیا ہوں، پچھلے پانچ سال عوام کے درمیان فلاحی کام کیے ہیں، پھر پارٹی کے کہنے پر پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے اور اب انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔'
وہیں اس موقع پر دربھنگہ کے بہادر پور اسمبلی حلقہ سے ایل جے پی کے ٹکٹ پر دیویندر کمار جھا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ، 'ہمارا مقابلہ کسی سے نہیں ہے، اگلے وزیر اعلیٰ چراغ پاسوان ہی ہوں گے۔'
مزید پڑھیں:
بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان
وہیں آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری روز حیا گھاٹ اسمبلی حلقہ سے کل 13 امیدواروں نے پرچے بھرے۔ بتا دیں کہ دربھنگہ ضلع کے کیوٹی، جالے، بہادر پور، حیا گھاٹ اور دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ کے لئے آج نامزدگی کا آخری دن تھا، جہاں 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔