ETV Bharat / state

بہار: ریت سے بھری کشتی ندی میں غرق، پانچ لاپتہ

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 6:26 PM IST

ریاست بہار کے ضلع چھپرا کے دانا پور میں ندی میں ریت اور مزدوروں سے بھری کشتی الٹ جانے کے بعد 5 مزدور لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس نے ایس ڈی آر ایف ٹیم طلب کی ہے۔

boat capsize
boat capsize

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ سرخ ریت کی سون ندی سے کھدائی کی جارہی تھی اور اسے کشتی کے ذریعہ سونپور لایا گیا تھا۔ اسی دوران جیسے ہی کشتی شیر پور دانا پور پہنچی وہاں ڈوب گئی۔

ندی میں کشتی ڈوبنے سے 5 افراد لاپتہ

ریاست بہار میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا اور اس دوران ضلع چھپرا میں سرخ ریت سے لدی 19 مزدوروں والی ایک کشتی الٹ گئی۔

یہ واقعہ چھپرا کے سونپور بلاک کے تحت سبل پور مغربی میں واقع بڈا شیوا مندر کے سامنے کا ہے۔ جونہی کشتی الٹی اس پر پر سوار لوگوں میں چیخ و پکار مچ گئی تاہم آس پاس کے ملاحوں نے 14 افراد کو بچایا جبکہ 5 مزدور ابھی بھی لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سونپور پولیس اسٹیشن کے صدر عقیل احمد، سی او انوج کمار، ایس ڈی پی او اتنو دتہ اپنی فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

اس کے بعد پولیس فورس نے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو طلب کرکے 5 لاپتہ افراد کی تلاش کی اور تحقیقات کر رہے ہیں۔

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ سون دریا سے سرخ ریت کھودی جارہی تھی اور کشتی کے ذریعہ سونپور لایا گیا تھا۔ اس دوران جیسے ہی کشتی شیر پور دانا پور پہنچی وہاں اس کا تواز بگڑا اور وہ ڈوب گئی جس کے بعد افرا تفری پھیل گئی۔

عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ کشتی حادثے میں پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ بہار حکومت نے دریا سے ریت کی کان کنی پر پابندی عائد کردی ہے لیکن اس کے باوجود ریت کے تاجر حکومتی احکامات کو درکنار رکھتے ہوئے غیرقانونی طور پر ریت کی کان کنی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.