ETV Bharat / state

مالدہ ریل ڈویژن کی خواتین امپاورمنٹ کے لیے انوکھی پہل - بہار نیوز

مالدہ ڈویژن میں خواتین کے اختیارات کو فروغ دینے کی غرض سے ایک انوکھی پہل کی گئی ہے۔ مالدہ ڈویژن کے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کے آپریشن کے لئے بنائے گئے مشرقی کنٹرول روم کے آپریشن کی ذمہ داری پوری طرح سے خواتین کے کندھوں پر ہے۔

مالدہ ریل ڈویژن کی خواتین امپاورمنٹ کے لیے انوکھی پہل

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 9:15 PM IST

یہاں اس کے لئے چار خواتین اسٹیشن ماسٹروں کو تعینات کیا گیا ہے اور یہ خواتین برسوں سے اس کام کو بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ انہیں موقع دیا جائے۔

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ابتدائی دنوں میں جب یہ ذمہ داری دی گئی تو تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی لیکن دھیرے۔ دھیرے اب معمول سا لگنے لگا ہے اور وہ اپنی ذمہ داری کو نہایت ہی ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہی ہیں۔ ظاہراً ان لوگوں کا کام بھی نہایت ہی ذمہ داری بھرا ہے اور تھوڑی سی بھی بداحتیاطی مسافروں کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

مالدہ ریل ڈویژن کی خواتین امپاورمنٹ کے لیے انوکھی پہل
مالدہ ریل ڈویژن کی خواتین امپاورمنٹ کے لیے انوکھی پہل

یہاں تعینات شویتا بھارتی کا کہنا تھا کہ 'خواتین کو بلا جھجھک ہر میدان میں اپنا بہترین کام انجام دینا چاہئے۔ ساتھ ہی انہیں اب بھی اس بات کا شکوہ ہے کہ عورتوں کے مساوی حقوق کی بات تو بہت ہوتی ہے لیکن اب بھی کافی کچھ کیا جانا باقی ہے۔'

بھاگلپور ریلوے اسٹیشن سے روزانہ قریب 45 ریل گاڑیاں گزرتی ہیں اور ان کے آپریشن کی ذمہ داری مشرقی پینل اور مغربی پینل میں تعینات اسٹیشن ماسٹروں پر ہوتی ہیں، اگر ان سے تھوڑی بھی چوک ہوجائے تو حادثہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ اور اپنی اس ذمہ داری کو یہ لوگ بخوبی جانتی اورسمجھتی ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر الگ الگ شعبوں میں 70 سے زیادہ عورتیں اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔ گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ان فرائض کو جس طرح خواتین انجام دے رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.