ETV Bharat / state

عید قریب لیکن درزی کے پاس گاہک ندارد - بھاگلپور

کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر کاروبار ٹھپ پڑا ہے جس میں وہ درزی بھی شامل ہیں جنہیں عید کے موقع پر فرصت نہیں ہوتی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے پاس کام نہیں ہے۔

درزی کے پاس گاہک ندارد
درزی کے پاس گاہک ندارد
author img

By

Published : May 18, 2020, 4:31 PM IST

عید قریب ہو اور اگر غلطی سے آپ نے عید کے کپڑے نہ سلوائے ہوں تو یقین کیجیے آپ اگر پورا شہر بھی چھان ماریں تب بھی کوئی درزی آپ کا کپڑا سینے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔

درزی کے پاس گاہک ندارد، ویڈیو

لیکن یہ بات گزرے وقت کی ہے اور اس مرتبہ عید کا تہوار سر پر ہونے کے باوجود بھاگلپور کے مشہور درزی محمد جابر اپنی دکان پر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔

محمد جابر کی دکان کامپلیکس ہونے کے باوجود وہ دکان کھول لیتے ہیں گاہک آئیں تو ان کی روزی روٹی کا انتظام ہو لیکن بھولے بھٹکے سے بھی گاہک نہیں آرہے ہیں۔ سلائی ہی ان کا واحد ذریعہ معاش ہے۔

اسی طرح محمد شاہجہاں کی دکان مین روڈ پر ہے اور لاک ڈاؤن کے باوجود وہ اس امید میں دکان کھول رہے ہیں کہ کچھ کام آئے تو روزی روٹی کا انتظام ہو لیکن یہاں بھی معاملہ ٹھنڈا ہے۔

رمضان المبارک کے مہینہ میں وہ بہت مصروف رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ لاک داؤن نے کافی متاثر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.