ETV Bharat / state

ڈاکٹر فاروق علی چھپرہ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر - بھاگلپور

ریاست بہار کے شہر بھاگلپور کی معروف شخصیت ڈاکٹر فاروق علی کو جئے پرکاش یونیورسٹی چھپرہ کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے جس سے شہر کا علمی و دانشور طبقہ کافی خوش ہے اور انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 8:38 AM IST

ڈاکٹر فاروق علی بھاگلپور کی مقبول ترین و فعال شخصیتوں میں سے ایک ہیں جو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔

جواہر لال یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق علی بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے ٹی این بی کالج میں پروفیسر کے عہدہ پر فائز ہوئے اور شاندار تعلیمی ریکارڈ کے پیش نظر سبکدوشی کے بعد انہیں بی این منڈل یونیورسٹی مدھے پورہ کا پرو وائس چانسلر بنایا گیا۔

جہاں انہوں نے اپنی کارکردگی سے یونیورسٹی کو ریاست کی صف اول کی یونیوسٹیز میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر فاروق علی بھاگلپور کی مقبول ترین و فعال شخصیتوں میں سے ایک ہیں

بی این منڈل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اودھ کشور نارائن ان کو وائس چانسلر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید جتائی کہ ڈاکٹر فاروق علی جئے پرکاش یونیورسٹی کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے۔

ڈاکٹر فاروق علی کو وائس چانسلر کے طور پر ملی اس نئی ذمہ داری سے بھاگلپور کا دانشور طبقہ انتہائی خوش ہے اور وسیم بریلوی کے اس شعر کے ساتھ مبارک باد دے رہا ہے کہ

جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گا

کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.