ETV Bharat / state

Bhagalpur Deputy Collector Komal Kiran اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی

بھاگلپور ضلع کی ڈپٹی کلکٹر کومل کرن نے اردو زبان سے اپنی دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی۔ اس کی بقا کے لیے تمام لوگوں کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس زبان کی مٹھاس کبھی کم نہ ہو سکے۔ Deputy Collector Komal Kiran Reaction On Urdu

اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 11:58 AM IST

اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی

بھاگلپور: ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں سرکاری سطح پر شاید ہی اردو کی ترویج واشاعت کے لیے کام ہوتا ہے لیکن جب سے اردو سیل کی ذمہ داری ڈپٹی کلیکٹر کومل کرن کو دی گئی ہے اس وقت سے یہ شعبہ فعال بنا دیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر کومل کرن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ خود اردو زبان سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اس زبان میں دلچسپی کی وجہ سے ہی اردو سیل کو مزید سرگرم بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر کومل کرن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو اتنی میٹھی زبان ہے کہ ہر کوئی اس زبان کا گرویدہ ہے۔ ہر کوئی اس کی طرف کھینچا چلا آتا ہے، یہاں تک ان کے کئی افسران بھی اس زبان کو سیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈپٹی کلکٹر کومل کرن نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اس سے فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی شیرینی اور چاشنی ہی ایسی ہے جس سے لو گ متاثر ہو ئے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔ اس کے سننے اور بولنے کے بعد اس زبان کا اثر ہی کچھ الگ محسوس ہوتا ہے۔ اس کے لیے سرکاری سطح پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہماری عام بول چال کی زبان سے اگر اردو کو نکال دیا جائے تو زبان سننے میں ہی اچھی نہیں لگے گی۔ لہٰذا اردو داں حضرات کو بھی اس زبان کے فروغ کے لیے پیش پیش رہنا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے اردو زبان کو کسی خاص کمیونٹی اور مذہب سے جوڑنے کو غلط قرار دیا، ڈپٹی کلکٹر نے کہا کہ زبان کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہو سکتا۔ اسے کسی مذہب سے جوڑنا بھی غلط ہے۔ جہاں تک اردو کا تعلق ہے پریم چند سے لے کر کرشن چندر اور گوپی چند نارنگ تک درجنوں نام مل جائیں گے جن کا دوسرے مذہب سے تعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Imteyaz Ahmad Karimi On Urdu Language بی پی ایس سی کے رکن امتیاز احمد کریمی سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.