ETV Bharat / state

بھاگلپور کے بیڑی مزدوروں کو سرکاری امداد کا انتظار

بیڑی مزدور خواتین کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی مشکل سے زندگی بسرہورہی ہے، جن کے پاس راشن کارڈ ہے انہیں تو راشن مل جاتا ہے لیکن یہاں 40 فیصدی لوگ ایسے ہیں جن کے پاس راشن کارڈ ہی نہیں ہے اور وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اشیائے خوردنی سے محروم ہیں۔

بھاگلپور کے بیڑی مزدوروں کو سرکاری امداد کا انتظار
بھاگلپور کے بیڑی مزدوروں کو سرکاری امداد کا انتظار
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 9:23 AM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں بیڑی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ یہاں کے مجاہد پور، حبیب پور، حسین آباد جیسے علاقوں میں اقلیتی طبقے کی سیکڑوں خواتین بیڑی بنانے کے کاروبار سے جڑی ہوئی ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے ان لوگوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

بھاگلپور کے بیڑی مزدوروں کو سرکاری امداد کا انتظار

کام بند ہے، کچھ دنوں تک کسی طرح انہوں نے گزر بسر کیا لیکن اب ان کے کھانے کے لالے پڑے ہیں۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس راشن کارڈ ہے انہیں تو راشن مل جارہا ہے لیکن یہاں 40 فیصدی لوگ ایسے ہیں جن کے پاس راشن کارڈ ہی نہیں ہے اور وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اشیائے خوردنی سے محروم ہیں۔

جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم حبیب پور کے مومن ٹولا گاؤں میں آباد ان مزدور خواتین کے حالات کا جائزہ لینے پہنچی تب وہاں بے روزگاروں اور غریب مزدوروں کا ہجوم اس امید میں دوڑ پڑی کہ شاید ان کے کھانے پینے کا کچھ انتظام ہوجائے۔

اس دوران یہاں کئی خواتین سے بھی ملاقات ہوئی جن کے شوہر دیگر شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے بچے یہاں دودھ کے لیے بِلک رہے ہیں لیکن ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اور رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں اہل خیر حضرات کی توجہ کی ضرورت ہے۔

حبیب پور کے مومن ٹولا میں زیادہ تر لوگ بیڑی مزدور اور یومیہ کمانے کھانے والے ہیں اور 90 فیصدی لوگ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارتے ہیں۔

لوگ بھوک سے تڑپ رہے ہیں اس کے باجود ان لوگوں تک حکومت کی امداد کے لیے راشن کارڈ کی شرط انتظامیہ کے افسران کی بے حسی اور غریب مخالف رویے کی عکاس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.