وزیر اعظم کے ذریعہ آج لاک ڈاٶن کی توسیع کۓ جانےکے بعد ریاست بہار کے کیمور ضلع کے درگاٶتی بلاک دفتر پر بی ڈی او پرشانت کمار پرسون کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں کے درمیان اناج اور ضروری ایشاء تقسیم کی گئی ۔
اس موقع پر بلاک سربراہ دھرمیندر گپتا پیش پیش رہے۔ اناج لینے کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں کا بھیڑ امڈی لیکن بی ڈی او اور بلاک سربراہ کے ذریعہ بھیڑ کو پہلے سوشل ڈسٹنس کا سبق پڑھایا اور ساتھ ہی راشن لینے والوں کو کورونا بیماری کے بارے میں بتایا گیا۔
اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کیہ کیسے اس بیماری کو سوشل ڈسٹنس کے ساتھ گھروں میں رہ کر بچایا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد جگہ جگہ دائرے بنائے گئے ۔
اس میں لوگ کھڑے ہو کر بلاک انتظامیہ کے ذریعہ بناۓ گۓ دائرے میں اناج کے پیکیٹ کو رکھاگیا ۔ اس پیکیٹ میں آلو۔آٹا۔چاول۔دال۔نمک۔تیل۔ رکھا گیاتھا۔ اس موقع پر بی ڈی او نے اپنے تنخواہ کو راحت فنڈ میں دینے ک اعلان کیا۔