ریاست بہار کے کیمور میں واقع ملک کی پانچ قدیم مندر میں ایک ماتا منڈیشوی کی مندر پر بھی کرونا کا اثر دیکھنے کو ملا۔
محکمہ آثار قدیمہ نے 17 مارچ سے 31 مارچ تک کے لۓ مندر کے مین گیٹ کو بند کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اس بیچ صبح شام کی ہونے والی مذہبی آرتی جاری رہے گی۔
آرتی کے دوران صرف ایک ہی پجاری موجود رہینگے ۔ اور کوٸ بھی عوام فی الوقت درشن نہیں کرے گا۔ اس بابت جانکاری دیتے ہوۓ محکمہ آثار قدیمہ کے ببلو تیواری نے بتایا کی آثار قدیمہ کا جو آرڈر ہے اس سے مندر کمیٹی۔ڈی ایم کیمور اور مقامی بلاک افسر کو مہیا کرا دیا گیا ہے۔
![اکیتس مارچ کے باد کھلے گا منڈیشوری مندر کا کپاٹ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6445821_koronaaa.jpg)
یہ بھی بتا دیں کی 25 مارچ سے چیتر نوراتر شروع ہونے والا ہے۔اس موقع پر ملک کے کونہ کونہ سے زاٸرین مندر کی زیارت اور منت مانگنے کے لۓ آتے ہیں لیکن اس بار کورونا واٸرس کے چلتے زیارت نیں کر پاٸنگے۔