ریاست بہار کے ضلع گیا کے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال میں مارچ کے پہلے اور دوسرے ہفتے کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریض بھرتی ہوئے تھے۔
جنہیں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیاتھا۔ چار مارچ کوہسپتال میں بھرتی کوروناوائرس کامشتبہ مریض ضلع کے شیرگھاٹی کارہنے والا تھا اور وہ فروری ہی میں چین سے واپس آیا تھا۔
سات مارچ کو جانچ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد شیرگھاٹی کے انکیت کمار کو چھٹی دے دی گئی تھی۔ میانمار کے ایک مریض کو سردی اور کھانسی تھی جسے گیا ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے بعد آٹھ مارچ کو میڈیکل کالج کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔
وہ بودھ گیا میں پوجا کے لئے آیاتھا۔ بدھ کو اسکی رپورٹ بھی آگئی ہے ۔میانمار کے شہری کی بھی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے
سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے کرشنا پرساد نے بتایا کہ 7 فروری سے آٹھ مارچ تک چھ مریضوں کو کورونا وائرس کے شک پر انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
نتائج منفی ہونے کے بعد ان تمام مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انوگرہ نارائن ہسپتال وائرس سے نمٹنے کولیکر حساس ہے اور پہلے سے ہی یہاں تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔