ETV Bharat / state

Begusarai Firing Case بیگوسرائے فائرنگ معاملے کے چاروں ملزمین گرفتار - Begusarai incident Main accused arrested

بیگوسرائے فائرنگ معاملے میں ملوث چارو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے کا مرکزی ملزم ناگا کو رانچی بھاگتے کے دوران جھاجھا اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔ چارو ملزمین کی شناخت سمت، کیشو، یوراج اور ارجن کے طور پر ہوئی ہے۔ Begusarai Firing Case

بیگوسرائے فائرنگ معاملے کے چاروں ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 2:22 PM IST

بیگوسرائے: بہار کے ضلع بیگوسرائے میں منگل کو پیش آئے فائرنگ معاملے میں ملوث چارو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے کا مرکزی ملزم ناگا کو رانچی بھاگتے کے دوران جھاجھا اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔ چارو ملزمین کی شناخت سمت، کیشو، یوراج اور ارجن کے طور پر ہوئی ہے۔ Begusarai firing case accused detain by police

پولیس کے مطابق کیشو کمار عرف ناگا اس معاملے میں اہم ملزم ہے۔ ایس پی یوگیندر کمار آج دوپہر 2:30 بجے پریس کانفرنس کرکے اس پورے معاملے کی تفصیلی جانکاری دیں گے۔

واضح رہے کہ بہار کے بیگوسرائے میں ایک سائیکو کیلر نے منگل کے روز 30 کلومیٹر تک فائرنگ کرکے 11 افراد کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔ جبکہ دیگر افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس معاملے کے بعد سے بیگوسرائے پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل کارروائی کر رہی تھی۔

بیگوسرائے ایس پی یوگیندر کمار نے معاملے میں ملوث تمام ملزمین کی تصویر جاری کرکے عوام سے معلومات دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے اطلاع دینے والو کو انعام دینے کی بھی بات کہی تھی۔

اس واقعے کے بعد ملزمین کو پکڑنے کے لیے بیگوسرائے ایس پی یوگیندر کمار نے اپنا فون نمبر بھی 9431800011 جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ جو بھی ملزمین کی اطلاع دیگا، اسے انعامات سے نوازا جائے گا۔ Begusarai firing case accused detain by police

دوسری جانب بیگوسرائے ایس پی نے فائرنگ معاملے کی تحقیقات کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی تھی۔ یوگیندر کمار نے اب تک کی جانچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایک بائک پر دو نہیں بلکہ دو بائک پر چار لوگ سوار تھے جنہوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔

یوگیندر کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'معاملے کی تحقیقات کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ فوٹیج سے کئی تصاویریں نکالی گئی ہیں۔ جنہیں شناخت کے لیے آس پاس کے اضلاع کو بھی بھیجی گئی ہے۔ ضلع کے تمام تھانہ علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ضلع کی سرحد کو بھی سیل کر دیا گیا ہے"- (یوگیندر کمار، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بیگوسرائے)

مزید پڑھیں:

بیگوسرائے فائرنگ معاملے پر نتیش کا ردعمل: اس معاملے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مخالفین کو اپنے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بیگوسرائے واقعہ کو سازش قرار دیا اور کہا کہ بیگوسرائے واقعے کو سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پسماندہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ افسران کو واضح کر دیا گیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی بچنا نہیں چاہئے۔

واضح رہے کہ منگل کی شام بہار کے ضلع بیگوسرائے کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے تابڑ توڑ فائرنگ کرکے 11 لوگوں کو زخمی کردیا۔ نیشنل ہائی وے 28 پر چار تھانے کے علاقے کو پار کرتے ہوئے بدمعاشوں نے 30 کلومیٹر تک گولیاں چلائی۔ جس میں 11 لوگ زخمی اور ایک 31 سالہ چندن کمار کی موت ہوئی تھی۔ یہ معاملہ بیگوسرائے کے پھلوریا، بچھواڑہ، تیگھڑا اور چکیا تھانہ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ فائرنگ کا واقعہ منگل کی شام 5.30 بجے بچھواڑہ سے شروع ہوا اور دوسرا واقعہ پھلوریا میں پیش آیا جہاں حاجی پور پپرا دیوس کے رہائشی چندن کمار کو گولی لگی اور وہ ہلاک ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.