ETV Bharat / state

ٹیکنیکل اداروں میں بھی بنیادی دینی تعلیم کا خیال رکھا جائے: نائب امیر شریعت

امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پارا میڈیکل کالج کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 7:16 PM IST

Basic religious education should also be taken care of in technical institutions

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پارا میڈیکل کالج کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کی۔

اس میٹنگ میں پارا میڈیکل کارکنان کے ساتھ امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سکریٹری مولانا سہیل احمد ندوی، ایڈمنسٹریٹر سید نثار احمد، قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی، نائب ناظم مولانا ثناء الہدی قاسمی، مفتی سہراب ندوی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پارا میڈیکل کالج کے جملہ امور کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کالج کے ایڈمنسٹریٹر سید نثار احمد نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے ضابطہ کا خیال رکھتے ہوئے تعلیمی سلسلہ جاری ہے، اساتذہ دلجمعی سے کلاس لے رہے ہیں اور طلبہ کی حاضری بھی ضابطہ کے مطابق ہو رہی ہے۔

ٹیکنیکل اداروں میں بھی بنیادی دینی تعلیم کا خیال رکھا جائے: نائب امیر شریعت

فیزیوتھیراپی اور ڈی ایم ایل ٹی، ڈگری کورس اور ڈپلومہ کورس میں تعلیم اطمینان بخش ہو رہی ہے، ریڈیولوجی میں جلد ہی اشتہار نکال کر داخلہ کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

اس موقع پر کالج کے اساتذہ نے بعض امور کی جانب توجہ دلاتے ہوئے نائب امیر شریعت سے اسے جلد سے جلد پورا کرنے کی گزارش کی جس پر نائب امیر نے ان کے مطالبات کو جلد پورا کر لینے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے معروف افسانہ نگار سید مخمور حسین بدخشی انتقال کر گئے

اس موقع پر نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ 'ہمارے ٹیکنیکل ادارے دوسرے اداروں کی طرح نہیں ہیں، ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت اس انداز سے ہونی چاہئے کہ وہ ایک اچھے انسان اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'تمام عصری تعلیمی اداروں میں حسب سابق بنیادی دینی تعلیم کا اہتمام جاری رکھا جائے، طلباء اساتذہ سب باجماعت نمازوں کا اہتمام کریں، شریعت پر عمل کے ساتھ ہم لوگ کام کو آگے بڑھائیں گے تو اللہ کی نصرت شامل ہوگی اور غیب سے مدد آئے گی۔ آخیر میں نائب امیر شریعت کی دعا پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.