ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے بہادرگنج بازار میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے شدید بارش کے باوجود بھی مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔
بہادرگنج بازار کے چوراہے پر بارش کا پانی رک جانے سے سڑک پر کیچڑ جمع ہوچکا ہے۔
سہولیات ناکافی ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی طور پر بیچ سڑک پر دھان کی روپائی کی۔
اس دوران مظاہرین نے میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین پون اگروال کے خلاف جمکر نعرے لگائے اور ان کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد سڑک کو صاف کیا جائے۔
دراصل بہادرگنج بازار میں واقع جھانس رانی چوک سے پوسٹ آفس چوک کے بیچ سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئی ہے۔
بتادیں کے کہ 'ان دنوں بہادرگنج بازار میں درگا پوجا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی مناسب اور ضروری اقدامات نہیں کیے گئے '۔
راشٹریہ جنتا دل کے بلاک صدر افتخار عالم نے کہا کہ ' سڑک پر بھاری مقدار میں کیچڑ جمع ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت میں بے انتہا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔
مزید پڑھیں : بنجر زمین کو زرخیز بنانے کی پہل
افتخار عالم نے کہا کہ ' آج سے درگا پوجا کا میلہ شروع ہے اور جس طرح سے پی ڈبلو ڈی سڑک پر کیچڑ جمع ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اپنے کام کو لیکر کتنا سنجیدہ ہے'۔
افتخار عالم نے مزید کہا کہ ' اگر سڑک پر سے کیچڑ صاف نہیں کیا گیا تو درگاہ پوجا میں شرکت کرنے والے مرد و خواتین کے کپڑے خراب ہونا طئے ہے'۔
سماجی کارکن سجاد عالم نے کہا کہ نو منتخب چئیرمین کام دکھانے کے چکر میں راہ گیروں کو مصیبت میں ڈال دئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس بدحالی کے لیے چئیرمین سے زیادہ وارڈ کونسلر ذمہ دار ہیں جنہوں نے وقت رہتے ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے'۔
مقامی عوام نے ضلع انتظامیہ سے اس مسئلہ کی جلد سے جلد یکسوئی کی لیے اپیل کی ہے۔