جیوتی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے زخمی باپ کو سائیکل پر بٹھا کر گروگرام سے بہار کے دربھنگہ تک لے گئی تھیں۔اس دوران انہوں نے سائیکل پر 1000 کلومیٹر سے بھی طویل سفر طے کیا تھا۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سے جیوتی کے ٹرائیلز کا مطالبہ ہو رہا ہے۔
مختلف مرکزی وزراء اور دوسرے لوگوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ریجیجو نے کہا کہ اگر جیوتی میں قابلیت ہوگی تو انہیں اندرا گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں قومی اکیڈمی میں ٹرینی کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔
ریجیجو نے ٹویٹ کر کےکہا کہ میں سائی کے حکام اور ہندستانی سائیکلنگ فیڈریشن سے جیوتی کے ٹرائیلز لینے کے بعد مجھے رپورٹ کرنے کے لئے کہوں گا۔اگر وہ قابل پائی گئیں تو انہیں نئی دہلی میں واقع اندرا گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں قومی سائیکلنگ اکیڈمی میں ٹرینی کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔
اس سے پہلے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور رام ولاس پاسوان نے وزیر کھیل سے جیوتی کو موقع دینے کی درخواست کی تھی