ETV Bharat / state

اورنگ آباد: سڑک حادثے میں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر کی موت، اہلیہ زخمی - اورنگ آباد میں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر کی موت

اورنگ آباد میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں محکمہ ڈاک کے برانچ پوسٹ ماسٹر منوج سنگھ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ ان کی اہلیہ کو پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اورنگ آباد: سڑک حادثے میں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر کی موت، اہلیہ زخمی

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 4:54 PM IST

بہار میں ضلع اورنگ آباد کے مالی تھانہ علاقہ کے سوری گاؤں کے نزدیک سڑک حادثے میں محکمہ ڈاک کے برانچ پوسٹ ماسٹر منوج سنگھ کی موت ہوگئی، جبکہ ان کی اہلیہ شدید طورسے زخمی ہوگئیں۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ نوی نگر بلاک کے سمری بھمنی پوسٹ آفس میں تعینات برانچ پوسٹ ماسٹر منوج سنگھ (45) اپنی اہلیہ کے ساتھ کل رات موٹرسائیکل سے اورنگ آباد اپنے گھر واپس جارہے تھے۔ راستے میں ایک پک اپ وین نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثہ میں مسڑسنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کی بیوی شدید طور سے زخمی ہوگئیں۔ زخمی خاتون کو خصوصی علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے۔

حادثہ کے بعد پک اپ کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرارہونے میں کامیاب رہا۔ اس تعلق سے تھانے میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اورنگ آباد صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.