ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے یہاں ایک نوجوان نے بھینس چوری ہونے کے صدمے کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی ۔اطلاع کے مطابق آزاد شاہ نام کے نوجوان کی بھینس چوری ہوگئی، جسکے بعد وہ تھانہ میں ایف آئی آردرج کرانے گیا تاہم اسکے ساتھ تھانہ میں بدسلوکی ہوئی، جس سے مایوس ہوکر آزاد شاہ نے زہر کھاکر خودکشی کی کوشش کی، حالانکہ بروقت علاج کی وجہ کر آزاد شاہ اب خطرے سے باہر ہے پھینس چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے علاوہ آزاد شاہ کی تصویر اور خون سے تھانہ انچارج کے نام لکھا خط بھی وائرل ہورہاہے۔

Youth attempts suicide after buffalo theft
معاملہ گزشتہ کل کا بتایا جارہاہے، اطلاع کے مطابق نالندہ ضلع کے سیلاو تھانہ حلقہ کے باشندہ محمد آزاد شاہ کے معاش کا واحد سہارا دوبھینس تھی، دونوں بھینس اتوار کی رات کو چوری ہوگئی، جس کے بعد اس نے بھینس کی تلاش کافی کی تاہم کہیں سے پتہ نہیں چلا، تب وہ مایوس ہوکر تھانہ میں ایف آئی آردرج کرانے پہنچا۔

آزاد کا کہنا تھا کہ بھینس چوری ہونے کا سی سی ٹی وی فوٹیج ملا ہے، اور اسی بنیاد پر وہ ایف آئی آردرج کرانا چاہتا ہے، تاہم سیلاو تھانہ انچارج پون کمار نے مدد کرنے کے بجائے اسکے ساتھ بدسلوکی کی، اس کے بعد بدھ کے دن نگر پریشد کے چیئرمین وحے سنگھ کے ساتھ آزاد نے ایس پی نالندہ سے شکایت کی تاہم ایس پی سے شکایت کے بعد بھی جب ایف آئی آردرج نہیں ہوئی تو آزاد نے خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے جمعرات کو زہر کھالیا۔
مزید پڑھیں:پولیس دفتر میں خودکشی کی کوشش
آزاد شاہ نے بتایا کہ مہنگائی کے اس دور میں کسی طرح ایمانداری کے ساتھ دوبھینس کا دودھ بیچ کر اپنے کنبہ کی پرورش کررہا تھا، بھینس چوری ہونے کے بعد معاش کا ذریعہ ہی ختم ہوگیا ، پانچ بیٹیوں سمیت گھر کے آٹھ لوگوں کی کفالت کا ذمہ اسکے سرپر ہے، بھینس چوری ہونے کے بعد اس کی شکایت تھانہ میں سننے کے بجائے اسکے ساتھ بدسلوکی کی گئی، مایوس ہوکر اس نے پہلے اپنے خون سے خط بھی تھانہ انچارج کے نام سے لکھا، تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئی تو اس نے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ، وہیں اس معاملے کو لیکر سوشل میڈیا پر پولیس پر سوال کھڑے ہورہے ہیں۔