گیا کے مرارپور محلے میں چند شرارتی لوگوں نے گزشتہ رات مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث کچھ شرپسند لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق گیا شہر کے کوتوالی پولیس تھانہ کے مرار پور علاقہ میں گزشتہ رات کچھ سماج دشمن عناصر نے اسٹریٹ لائٹ جلانے کو لیکر ایک گھر پر حملہ کردیا جب اس گھر میں " گرہ پرویش " ہورہا تھا۔ واقعے کے بعد محلے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی آئی پی ایس سویٹی کماری اور کوتوالی کے ایس ایچ او کمار کوشلندر موقع پر پہنچے اور معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:
معاملے کے حوالے سے متاثرہ فریق کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جرائم پیشہ عناصر محلے میں لگی اسٹریٹ لائٹ بند کر کے شراب نوشی کررہے تھے، اس دوران گرہ پرویش پروگرام کے لیے اسٹریٹ لائٹ آن کر دی گئی۔ جس کے بعد سماج دشمن عناصر کے لوگوں نے گھروں میں گھس کر مار پیٹ شروع کردی جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔