ETV Bharat / state

اسکریننگ کے لئے گئی میڈیکل ٹیم اور پولیس پر حملہ

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 9:33 PM IST

اورنگ آباد میں اسکریننگ کے لئے گئی میڈیکل ٹیم اور پولیس پر حملہ، ایس ڈی پی او سمیت گیارہ افدراد زخمی

اسکریننگ کے لئے گئی میڈیکل ٹیم اور پولیس پر حملہ
اسکریننگ کے لئے گئی میڈیکل ٹیم اور پولیس پر حملہ

اورنگ آباد میں اسکریننگ کے لئے گئی میڈیکل ٹیم اور پولیس پر حملہ، ایس ڈی پی او سمیت گیارہ زخمی

بہار کے اورنگ آباد ضلع میں گوہ بلاک کے ایکونی گاﺅں میں کورونا وبا سے بچاﺅ کے لئے اسکریننگ کرنے گئی میڈیکل ٹیم پر گاﺅں والوں نے لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔ جس میں ڈاکٹر اور داﺅد نگر کے سب ڈویژنل پولیس افسر ( ایس ڈی پی او ) سمیت 11 طبی عملے اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

گوہ بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر ( بی ڈی او ) سنجے پاٹھک نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایکونا گاﺅں میں ایک شخص باہر سے آیا ہوا ہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم اسکریننگ کے لئے گاﺅں پہنچی تو گاﺅں والوں نے حملہ بول دیا ۔ اس حملے میں ڈاکٹر ارجن کمار ، اے این ایم نیلو کماری ، کیئر منیجر انوپ کمار مشرا اور گاڑی ڈرائیور سورج کمار زخمی ہوگئے ۔ ساتھ ہی میڈیک ٹیم کی گاڑی کور پوری طرح سے تباہ کر دیا گیا ہے ۔

پاٹھک نے بتایا کہ بعد میں واقعہ کی اطلاع گوہ تھانے کو دی گئی ۔ اطلاع ملتے ہی وہ اور گوہ تھانہ صدر پوری ٹیم کے ساتھ ایکونی گاﺅں پہنچے اور زخمی طبی عملوں کو علاج کے لئے گوہ پرائمری ہیلتھ مرکز گوہ میں داخل کرایا ۔

میڈیکل ٹیم پر حملہ کی اطلاع ملنے پر داﺅد نگر سب ڈویژنل پولیس افسر ( ایس ڈی پی او ) راج کمار تیواری ایکونی گاﺅں پہنچے تو گاﺅں والوں نے ان پر بھی حملہ کر دیا اس میں ایس ڈی پی او اور ان کے باڈی گارڈ پنٹو کمار ، ایس ڈی او کے باڈی گارڈ روی رنجن کمار ، راجیش کمار ( سپاہی داﺅد نگر ) ، ہسپورا تھانہ صدر دھننجے کمار سنگھ ، دیو کنڈ تھانہ صدر سبھاش کمار سنگھ ، ہسپورا تھانہ کے سپاہی سنتوش کمار زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو پی ایچ سی گوہ لایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ایس ڈی پی او راج کمار تیواری اور باڈی گارڈ پنٹو کمار کو جموہار ریفر کر دیا ہے ۔ وہیں دیگر زخمیوں کو صدرا سپتال اورنگ آباد بھیج دیا ہے ۔

واقعہ کے بعد انتظامیہ آگے کی کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے ۔ داﺅد نگر کے سب ڈویژنل پولیس افسر ( ایس ڈی پی او ) کماری انوپم سنگھ نے حملہ کی تصدیق کی ہے ۔ ضلع انتظامیہ ترجمان اور ضلع عوامی رابطہ افسر دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک 44 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.