ریاست بہار کے کیمور ضلع میں واقع کرمناشا موضع میں گزشتہ شب دیوی جاگرن پروگرام میں قریب ایک درجن شر پسندوں نے اچانک حملہ کر دیا تھا جس سے افراتفری کا ماحول بن گیا تھا۔ وہیں خوف کے مارے فنکاروں کو اسٹیج چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ اس واقعے میں آدھا درجن لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاع کے مطابق 'اترپردیش اور بہار کی سرحد پر واقع کرمناشا موضع میں گزشتہ رات مقامی لوگوں کے زریعہ دیوی جاگرن پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دیر رات پروگرام شباب پر تھا تبھی گاڑی سے ایک درجن شر پسند وہاں پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگے۔ سامانوں کو توڑ کر پھینک دیا۔
اداکاروں کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی۔ خوف سے اداکار اسٹیج چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
موقع پر پیونچی درگاوتی پولیس نے پورا تفصیلات حاصل کیں۔ دوسری جانب اس معاملہ کو لے کر ایف آئی آر بھی درج کرائی جا چکی ہے۔