ETV Bharat / state

Dalai Lama in Bodhgaya دلائی لامہ کی حفاظت کیلئے اے ٹی ایس کی ٹیم تعینات - دلائی لامہ کی حفاظت کے لیے اے ٹی ایس کی ٹیم تعینات

روحانی پیشوا اور 14ویں دلائی لامہ تین برس کے بعد گوتم بدھ کی سرزمین بودھ گیا میں قیام پذیر ہیں، جہاں انہوں نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان لاما تبتی بدھ مٹھ 'خانقاہ ' میں ٹھہرے ہیں۔ دلائی لامہ ایک ماہ تک بودھ گیا میں قیام کریں گے۔ جہاں ان کی حفاظت اور دہشت گردانہ حملوں سے بچانے کے لیے اے ٹی ایس کی ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ Dalai Lama Bodhgaya Tour

17298505
17298505
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 2:10 PM IST

Updated : Dec 24, 2022, 2:18 PM IST

گیا: گیا میں بدھ مت کے پیروکاروں کے روحانی پیشوا اور 14ویں دلائی لامہ تین سال کے بعد گوتم بدھ کی سرزمین بودھ گیا میں قیام پذیر ہیں، جہاں انہوں نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان لاما تبتی بدھ مٹھ ' خانقاہ ' میں قیام کیا ہے۔ دلائی لامہ ایک ماہ تک بودھ گیا میں قیام کریں گے۔ بتا دیں کہ دلائی لامہ کی حفاظت اور دہشت گردانہ حملے سے بچانے کے لیے اے ٹی ایس کی ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ اے ٹی ایس ٹیم کے علاوہ تقریباً دو ہزار اضافی پولیس فورس ان کی حفاظت میں لگی ہوئی ہے۔ بودھ گیا میں، 14ویں تبتی مذہبی رہنما، دلائی لامہ 29، 30 اور 31 دسمبر کو کالچکر میدان میں اپنا خصوصی پروگرام کریں گے۔ جس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے 50 ہزار سے زائد عقیدت مند شرکت کریں گے۔ ATS team Deployed to Protect Dalai Lama

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ یہاں درس و تدریس کے دوران ہر ایکٹیویٹی کی حفاظت سخت ہوگی۔ کوئی بھی سیکورٹی کی مکمل چھان بین کے بعد ہی کالچکر گراؤنڈ میں داخل ہو سکے گا۔ کوئی بھی شخص شناختی کارڈ اور سکیورٹی چیک کے بغیر داخل نہیں ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ ہر وقت گشت جاری رہے گا۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ مذہبی رہنما دلائی لامہ بودھ گیا کل ہی پہنچے ہیں۔ ان کی حفاظت کے لیے کافی تیاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار مزید اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ واچ ٹاور سمیت سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے۔

خبر کے مطابق سکیورٹی اہلکار 24 گھنٹے دلائی لامہ کی سکیورٹی میں مصروف رہیں گے۔ اس مرتبہ اے ٹی ایس کی ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جاسوسی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے تفتیشی ایجنسیاں چوکس ہیں۔ ایک چینی خاتون کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ خاتون جاسوس کو ہماچل کے منڈی کی جوگندر نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا، جس کی وجہ سے بودھ گیا میں سکیورٹی کے انتظامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ یہاں پہلی مرتبہ اے ٹی ایس کی ٹیم کو بھی تعینات کیا گیا ہے چوبیس گھنٹے اے ٹی ایس کی ٹیم موجود ہوگی، ایس پی رینک کے افسر کی قیادت میں اے ٹی ایس یہاں موجود ہے۔

Last Updated : Dec 24, 2022, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.