ETV Bharat / state

اتل کمار انجان کی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید - Prime Minister Narendra Modi

کمیونسٹ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے آج مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناکامیوں پر شدید تنقید کی کہ وزیراعظم کا ہر کام جھوٹ پر مبنی ہے۔

اتل کمار انجان کا وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 2:28 PM IST

اتل کمار انجان نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا ہر کام جھوٹ پر مبنی ہے، ان کے جھوٹ کی ایک ڈائری تیار ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوٹ بندی کرکے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی، کالا دھن واپس آئے گا، بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، بھارتی عوام کے اکاؤنٹ میں پندرہ پندرہ لاکھ روپے آجائیں گے، کیا ان میں سے ایک بھی کام ہوا۔

اتل کمار انجان نے پیگاسس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پیگاسس معاملہ آپ سب کے سامنے ہے، سرکار نے کس طرح لیڈران اور صحافیوں کی جاسوسی کروائی ہے، آج مخالف پارٹی کا ہر ایک لیڈر اس کی جانچ کی مانگ کر رہا ہے تاہم حکومت جانچ سے دور بھاگ رہی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ آج ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، مزدور اور غریب طبقہ فاقہ کشی کو مجبور ہے مگر اس حکومت کو صرف اپنی پارٹی کی تشہیر کے علاوہ کچھ اور دکھائی نہیں دیتا۔ یہ ملک کے مستقبل کے لئے ایک خطرہ ہے جسے اس ملک کی عوام کو بھی سمجھنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:
راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند کردیا گیا

اتل کمار انجان نے مزید کہا کہ کورونا وبا میں گیس سلنڈر کی کمی کی وجہ سے کتنے لوگوں کی موت ہوئی مگر مودی حکومت سرے عام جھوٹ بولتی ہے کہ سلنڈر کی کمی سے کسی کی موت نہیں ہوئی،اس حکومت میں جھوٹ کی انتہا ہو گئی ہے، یہ حکومت جا کر ان غریب اور یتیم بچوں سے پوچھے جنہوں نے اپنوں کو کھویا ہے، شاید اسے اس کا احساس ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.