حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو Opposition leader Tejsui Yadav نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اسمبلی واقع چیمبر میں ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ بہار حکومت اپنے خرچ پر ریاست میں ذات کی مردم شماری کرائے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔
اس میٹنگ کے دوران تیجسوی یادو کے ساتھ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اجیت شرما، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ (سی پی آئی-ایم ایل) محبوب عالم اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) للت یادو موجود رہے۔
ملاقات کے بعد یادو نے کہا کہ آج انہوں نے ذات کی مردم شماری کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب مرکزی حکومت نے ذات کی مردم شماری کرانے کا ہمارا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ ایسے میں بہار حکومت کو اپنے خرچ پر ذات کی مردم شماری کا ہمارا مطالبہ تسلیم کر لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بہار کے رہنما ذات پر مبنی مردم شماری پر مودی سے ملاقات کے بعد پُرامید
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد ہی اس موضوع پر آل پارٹی اجلاس بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور یکساں مواقع کے لیے ذات کی مردم شماری ضروری ہے۔
یو این آئی