ETV Bharat / state

آپ نے نہیں دیکھا ہوگا کہ سواریوں کے ڈائی کاسٹ ماڈلز کا ایسا کلکشن

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے اشوک راج پتھ کے رہنے والے آصف وصی ایسے شخص ہیں جن کا شوق بالکل مختلف ہے۔ آصف کو کار، بائک، ہوائی جہاز، سائیکل اور رکشا کے ڈائی کاسٹ ماڈلز جمع کرنے کا شوق ہے۔ Diecast Models of Vehicles

ڈائی کاسٹ ماڈلز کے شوقین آصف وصی
ڈائی کاسٹ ماڈلز کے شوقین آصف وصی
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 6:06 PM IST

Updated : Apr 13, 2022, 7:38 PM IST

کسی بھی چیز کو جمع کرنے کا اپنا ایک الگ ہی مزہ ہوتا ہے۔ انسان اپنے شوق کے لیے کچھ بھی کر گرزرتا ہے پھر وہ شوق جنون بن جاتا ہے۔ شوق میں کوئی ماچس کی ڈبیا، کوئی ڈاک ٹکٹ تو کوئی سکے جمع کرتا ہے۔ لیکن بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے اشوک راج پتھ کے رہنے والے آصف وصی ایسے شخص ہیں جن کا شوق بالکل مختلف ہے۔ آصف کو کار، بائک، ہوائی جہاز، سائیکل اور رکشا کے ڈائی کاسٹ ماڈلز جمع کرنے کا شوق ہے۔ ان ماڈلز کو انہوں نے دنیا کے کئی ممالک سے منگوایا ہے۔ وہ گزشتہ تقریباً 25 برسوں سے ان ماڈلز کو اکٹھا کر رہے ہیں اور ان کا یہ شوق آج بھی جاری ہے۔ گاڑیوں کے ڈائی کاسٹ ماڈلز کے شوقین آصف وصی بچپن سے ہی پیپرز اور میگزینس سے کاروں اور بائیک کی تصاویر کاٹ کر اپنے پاس رکھتے تھے۔ بچپن گزرا اور ہوش سنبھالا تو ان کا یہ شوق جنون بن گیا۔ آج ان کے پاس لاکھوں روپے مالیت کے تقریباً 10 ہزار ڈائی کاسٹ ماڈل دستیاب ہیں، جن میں ملک اور بیرون ملک کی معروف کمپنیوں کی کاریں، طیارے، بائک اور سائیکلز کے ماڈلز شامل ہیں۔ Passion for Collecting Diecast Models

ڈائی کاسٹ ماڈلز کے شوقین آصف وصی

دس ہزار ڈائی کاسٹ ماڈل دستیاب: آصف وصی کو بچپن سے ہی گاڑیوں کا بہت شوق تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپن میں جب وہ پیپرز میں ان گاڑیوں کی تصویریں دیکھتے تھے تو انہیں کاٹ کر نکال لیتے تھے اور رفتہ رفتہ یہ شوق جنون میں بدل گیا، حالانکہ تب اسے معلوم نہیں تھا کہ تمام کمپنیاں گاڑیوں کے ڈائی کاسٹ ماڈل بھی بناتی ہیں۔ اس بات کی معلومات ملتے ہی آصف وصی نے انہیں اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ ملک اور بیرون ملک جہاں کہیں بھی ڈائی کاسٹ ماڈلز کے بارے میں معلومات دستیاب ہوتیں وہ انہیں خرید لیتے ہیں۔ آج ان کے پاس ڈائی کاسٹ ماڈلز کے ساتھ تقریباً دس ہزار مختلف قسم کی گاڑیاں دستیاب ہیں۔

کئی کمپنیوں کے پاس ماڈلز ہیں: آصف وصی کا کہنا ہے کہ ان کے کلیکشن میں پُرانے بجاج اسکوٹرز، لیمبریٹا، رائل اینفیلڈ، بجاج بائیکس، کے ٹی ایم، ہونڈا، ہیرو ہونڈا سے لے کر چار پہیہ سواریوں میں بی ایم ڈبلیو، آڈی، رولس رائلز، پورش، ایمبیسیڈر، لمبورگنی، فراری، فیاٹ، ماروتی کے علاوہ تمام ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ماڈلز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس سائیکل میں اے ون، ہیرو، ہرکیولِس کے کئی ماڈلز بھی ہیں۔ آصف وصی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دبئی ایئر، ترکی ایئر لائن، ایئر انڈیا کے علاوہ کئی دیگر ایئر لائنز کے ہوائی جہازوں کے ڈائی کاسٹ ماڈلز موجود ہیں اور ان کو اکٹھا کرنے میں اب تک لاکھوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

ڈائی کاسٹ ماڈل کیا ہے: ڈائی کاسٹ ماڈل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کی نقل کو کہتے ہیں، یہ کوئی کھلونا نہیں ہے۔ جو بھی کمپنی اپنی گاڑیاں سڑک پر اتارتی ہیں وہ ان ماڈل بناتی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ ان کے ہر پہلو کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔ یہ ماڈل سائز میں صرف چھوٹے ہیں لیکن وہ حقیقی ہوتے ہیں۔ اگر ان میں ایندھن ڈال دیا جائے تو وہ چل بھی سکتے ہیں۔ ان تمام ماڈلز کو منظم طریقے سے رکھنے کے لیے آصف وصی نے ایک خصوصی شوکیس بنایا ہے تاکہ کوئی بھی ماڈل خراب نہ ہو، ان ماڈلز کو روزانہ صاف کرنے میں کافی وقت لگاتا ہے۔ ان ڈائ ی کاسٹ ماڈلز کو اکٹھا کرنے والے آصف وصی بہار میں واحد شخص ہیں جنہیں یہ منفرد شوق ہے۔

Last Updated : Apr 13, 2022, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.