ETV Bharat / state

Nitish Kumar on Farmers: جب تک ہم ہیں کسانوں کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے، نتیش - کسان سماگم

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے یہاں فصلوں کی پیداوار بہت کم ہوتی تھی لیکن اب ہر چیز کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار
وزیر اعلیٰ نتیش کمار
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 10:45 PM IST

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر کے باپو آڈیٹوریم میں چوتھے زرعی روڈ میپ کی تشکیل کے لیے منعقد 'کسان سماگم' کا شمع روشن کر افتتاح کیا۔

اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسان سماگم میں ریاست بھر سے آنے والے تمام کسانوں کا خیرمقدم اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بہار میں زراعت کی ترقی کے لیے زرعی روڈ میپ تیار کیا گیا ۔ سال 2008 میں زراعت کے پہلے روڈ میپ پر کام شروع ہوا۔ اس زرعی روڈ میپ پر چار سال تک کام جاری رہا۔ سال 2012-2017 تک دوسرے زرعی روڈ میپ کی بنیاد پر پانچ سال تک کام کیا گیا۔ اسی طرح سال 2017 سے اس سال مارچ تک تیسرے زرعی روڈ میپ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک اور زرعی روڈ میپ یعنی چوتھے زرعی روڈ میپ بنا کر اس پر آگے کام کریںگے۔ بہار میں زراعت کے میدان میں کافی کام ہوا ہے۔ آج کے کسان سماگم میں ہم نے کسانوں کی تجاویز سنی ہیں۔ میں ان کی باتیں سن کر بہت خوش ہوں۔ شروع سے ہی ہم چاہتے ہیں کہ ریاست میں زراعت ترقی کرے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے یہاں فصلوں کی پیداوار بہت کم ہوتی تھی لیکن اب ہر چیز کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔ بہار میں مکئی کی پیداوار 27.39 کوئنٹل سے بڑھ کر 52.36 کوئنٹل فی ہیکٹر ہو گئی ہے۔ گیہوں کی پیداوار 23.25 کوئنٹل سے بڑھ کر 30.78 کوئنٹل فی ہیکٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح دھان کی پیداوار 12.37 کوئنٹل سے بڑھ کر 24.96 کوئنٹل فی ہیکٹر تک پہنچ گئی ہے۔ بہار میں دودھ، سبزیوں اور مچھلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے بہار میں صرف 2.88 لاکھ میٹرک ٹن مچھلی پیدا ہوتی تھی۔ ہمارا مقصد اسے 8 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانا ہے۔ زرعی روڈ میپ کے نفاذ کے بعد ریاست کی موجودہ مچھلی کی پیداوار بڑھ کر 7.62 لاکھ میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفاد میں کئی طرح کے کام کئے جا رہے ہیں۔ ہم نے ایک سیلف ہیلپ گروپ بنایا اور اس کا نام جیویکا دیدی رکھا۔ جیویکا دیدی زراعت، مویشی پروری اور دیگر معاش کے کام بہتر طریقے سے کر رہی ہیں۔ جیویکا دیدیاں دوسرے شعبوں میں بھی اچھا کام کر رہی ہیں۔ ہم نے شروع سے کوشش کی ہے کہ خواتین آگے بڑھیں۔ پہلے صرف مرد کام کرتے تھے اور عورتیں گھر میں کھانا پکاتی تھیں۔ خواتین کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ خواتین ترقی کریں گی تو خاندان ترقی کرے گا۔ آج 1.30 کروڑ خواتین جیویکا گروپ سے وابستہ ہیں۔ 10 لاکھ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس بنائے گئے ہیں۔ بہار کی 75 فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے۔ پہلے تین زرعی روڈ میپس میں مقرر کردہ اہداف پر کافی کام کیا گیا ہے۔ زرعی روڈ میپ کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں بہت زیادہ توسیع ہو رہی ہے۔ چوتھے زرعی روڈ میپ کی تیاری کے حوالے سے کافی بحث ہوئی ہے۔ آج بہت سے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی تحریری طور پر اپنی رائے دیں تاکہ ہر چیز کا صحیح جائزہ لیا جائے اور اس کے بعد حتمی مسودہ تیار کیا جائے گا۔ چوتھے ایگریکلچر روڈ میپ پر حتمی فیصلہ سب کی رائے سے کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر فرد بہار میں پیدا ہونے والی کوئی نہ کوئی چیز کھائے۔ سابقہ زرعی روڈ میپ کی تیاری کے وقت بھی تمام لوگوں سے رائے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہنگی بجلی خرید کر کسانوں کو سستے نرخ پر بجلی دیتے ہیں۔ بہار میں صارفین کو معمولی شرح پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی مفت میں نہ مانگی جائے۔ بجلی کا صحیح استعمال کیا جائے۔ اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

گھریلو کام کے علاوہ زرعی کاموں کے لیے بھی بجلی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات عزائم-2 کے تحت ہر کھیت کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ شمالی بہار میں ہمیشہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ نیپال اس کی روک تھام میں مدد نہیں کر رہا ہے۔ اس کے حل پر کام ہو رہا ہے۔ ہمارا مقصد فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ ہم سیلاب اور خشک سالی کی صورت میں تمام متاثرہ افراد کی مدد کرتے ہیں۔ ہم نہ صرف ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جن کے پاس زمین ہے بلکہ زراعت سے وابستہ تمام لوگوں کی مدد کرر ہے ہیں۔

نیتیش کمار نے کہا کہ زمین کو لے کر خاندان اور معاشرے میں کوئی جھگڑا نہیں ہونا چاہیے۔ 60 فیصد قتل صرف زمین کے تنازع کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ زمین کے سروے کا کام جاری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام جلد از جلد مکمل ہو جائے۔ آئیے آپس میں جھگڑا نہ کریں۔ معاشرے میں بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں۔ جب تک ہم ہیں، کسانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہمارا خاندان بھی کسان رہا ہے۔ بچپن سے ہم زراعت بھی دیکھتے رہے ہیں اور اس کے بارے میں جانتے بھی ہیں۔ ہم اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ کسانوں کی ترقی کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ زرعی روڈ میپ مارچ تک تیار ہو جائے گا۔ پچھلی بار کی طرح ہم لوگ صدر جمہوریہ کو بلاکر چوتھے زرعی روڈ میپ کا آغاز کریں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.