ETV Bharat / state

ارریہ: سو سے زائد قیدی ضمانت پر رہا

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:44 PM IST

بہار کی ارریہ کورٹ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے اب تک سو سے زیادہ قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا ہے۔

ارریہ: سو سے زیادہ قیدیوں کو ملی ضمانت

ملک میں ایک ماہ سے زیادہ جاری لاک ڈاؤن کا اثر جہاں روزمرہ کی زندگی پر پڑرہا ہے۔ وہیں سرکاری کام کاج متاثر ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں ارریہ کورٹ اس سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدام کر رہی ہے۔

قیدیوں کو باہر نکالنے کے لئے ارریہ کورٹ کے ضلع جج ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے انھیں ضمانت پر رہا کر رہے ہیں۔

ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ اب تک پی آر بانڈ پر سو سے زیادہ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع ایڈوکیٹ یونین و ضلع بار ایسوسی ایشن تین مئی تک کے لئے فارغ ہے۔

جس کا اثر صاف طور سے قیدیوں کی ضمانت پر پڑ رہا تھا۔

اس کے بعد ہائی کورٹ کے حکم پر ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ قیدیوں کے معاملے کی سنوائی کر کسی کو ضمانت پر رہائی کرنا ہے تو اسے پی آر بانڈ پر چھوڑنے کی بات سامنے آئی۔

اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ضلع جج پیوش کمل دکشت، فیملی جج رمیش چندر مالیوا، اے ڈی جے اول سنجے کمار، اے ڈی جے دوم رمن کمار، اے ڈی جے سوم رجنیش کمار شریواستو، اے ڈی جے چہارم ابھیشک کمار داس ،اے ڈی جے پنجم ستیندر سنگھ کے علاوہ اے سی جے ایم سنجیو کمار وغیرہ کی بینچ نے اب تک متعدد معاملوں کی سنوائی کر قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.