ETV Bharat / state

ارریہ: محکمہ موسمیات نے جاری کیا بلو الرٹ، تیز بارش کا امکان

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 4:22 PM IST

مانسون کا اثر بہار کے تمام اضلاع میں صاف طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے، محکمہ موسمیات نے ریاست کے تمام اضلاع میں بلو الرٹ جاری کیا ہے، یعنی تیز ہوا کے ساتھ بہار میں 15 سے 40 ملی میٹر تک کی بارش کا امکان ہے۔

تیز بارش کا امکان
تیز بارش کا امکان

وہیں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ خطہ سیمانچل کے ارریہ ،پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج سمیت نوادہ، جہان آباد، ارول، بھوج پور، سیوان، سارن، گوپال گنج، ویشالی، مغربی و مشرقی چمپارن، جموئی، بانکا، مونگیر، بیگوسرائے اور کھگریا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کی اس طرح کی سرگرمی تقریباً 12 سالوں بعد دکھائی دے رہی ہے، اس سے قبل بہار میں مانسون داخل ہونے کے 4 سے 5 دن بعد اس کا اثر پٹنہ و اطراف کے علاقوں میں نظر آتا تھا۔ مگر اس دفعہ قبل از وقت ہی مانسون کے بہار میں دستک دینے کے ساتھ ہی اپنا رنگ دکھا رہا ہے. خطہ سیمانچل میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے دن کے ساتھ رات کے درجہ حرارت میں بھی 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ گر گیا ہے.

مزید پڑھیں :تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلو الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ بہار کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ 15 سے 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہے اور اس دوران 12 سے 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، علاوہ ازیں زیادہ نمی کی وجہ سے امس بھری گرمی کا اثر بھی دیکھا جا سکتا ہے. مانسون کے سیزن میں یہ بارش 30 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.