تفصیلات کے مطابق کیمور میں ایک شخص نے گھر میں غیر قانونی اسلحہ چھپا کر کے رکھا تھا، تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر کے تحویل میں لیا۔ ہے پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے، لیکن گرفتار مجرم کا کہنا ہے کہ گاؤں میں باہمی تنازعہ ہے اور اسلحہ کو خود کی حفاظت کے لیے رکھا گیا تھا۔
پولیس کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ امیش خان عرف منن خان نامی شخص نے اسلحہ گھر میں چھپا رکھا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ایک رائفل اور دو کٹا قبضے میں لے لیا اور امیش خان کو گرفتار کر لیا۔
اس متعلق ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ جمعرات کی رات پولیس کو اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد بھبھوا پولیس اسٹیشن کے افسر رامانند منڈل نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور امیش کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔ بیڈ روم میں رکھے بستر کے ڈبے سے 315 بور کی ایک دیسی رائفل اور 315 اور 12 بور کے دو بیگ برآمد ہوئے۔ امیش خان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایس پی دل نواز احمدنے بتایا کی امیش خان اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔
امیش کی مجرمانہ تاریخ پہلے سے ہی ہے۔ وہ پہلے ہی جیل جا چکا ہے۔ اسلحہ کی خرید و فروخت کے معاملے کی تردید کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ اس کی گاؤں کے کچھ لوگوں سے پرانی دشمنی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ امیش نے اسلحہ گھر میں رکھا ہوا ہو۔ پولیس ہر زاویے سے بھی کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔