ETV Bharat / state

ارریہ: کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین آنے کی تیاری شروع

ڈاکٹر ڈین این پی شاہ نے بتایا کہ ویکسین کے رکھ رکھاؤ کو لیکر بھی محکمہ صحت بہتر نظم کر رہا ہے۔ ویکسین کو رکھنے کے لئے تین سے پانچ ڈگری تک کا آئی ایل آر تیار کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ویکسین مہیا کرائی جائے۔

Araria: Preparations for the vaccine to prevent corona
ارریہ: کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسن آنے کی تیاری شروع
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 5:25 PM IST

بہار میں ریاستی حکومت کے ذریعہ جلد ویکسن مہیا کرانے کے اعلان کے بعد سے کورونا سے بچاؤ کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے بھی تیاری شروع کر دی ہے۔

ارریہ: کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسن آنے کی تیاری شروع

ارریہ صدر ہسپتال انتظامیہ بھی ویکسین آنے کو لے کر ضروری تیاریوں میں جٹ گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ہسپتال سے جڑے ملازمین کو ویکسین دیے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس دائرے میں سبھی سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ ساتھ آئی سی ڈی ایس کے ملازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس بابت ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن انچارج ڈاکٹر ڈین این پی شاہ نے بتایا کہ ہم لوگوں کو اطلاع ملی ہے جنوری یا فروری تک کورونا ویکسن ارریہ صدر ہسپتال پہنچ جائے گی جس کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ویکسین دیے جانے کو لیکر ڈاٹا تیار کیا جا رہا ہے۔ دسمبر ماہ کے آخر ہفتہ تک یہ ڈاٹا مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد اسے محکمہ صحت کے متعلقہ پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے گا، تاکہ ریاستی حکومت کو یہاں ویکسین دیے جانے والے ملازمین کی تعداد معلوم ہو، یہ ویکسین ملازمین کے لئے بالکل مفت ہوگی۔

ڈاکٹر ڈی این پی شاہ نے مزید بتایا کہ جن ملازمین کو یہ ویکسن مفت میں دی جائے گی ان میں ہسپتال ملازمین کے علاوہ آئی سی ڈی ایس ملازم، ایل ایس ملازمین، سی ڈی پی او اور ڈی پی او دفتر میں کام کرنے والے ملازمین بھی ان میں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے رکھ رکھاؤ کو لیکر بھی محکمہ صحت بہتر نظم کر رہا ہے۔ ویکسین کو رکھنے کے لئے تین سے پانچ ڈگری تک کا آئی ایل آر تیار کیا جا رہا ہے، امید ہے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ویکسین مہیا کرائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.