ETV Bharat / state

ارریہ :صدرہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

بہارحکومت جہاں ایک طرف محکمہ صحت کے تعلق سے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرانے کا دعوی کرتی ہے اور ریاست کے غریب ومجبورعوام تک طبی سہولیات کی رسائی کو یقینی بنانے کے تحت منصوبہ سازی کا دعوی کررہی ہے ۔وہیں دوسری جانب ضلع ارریہ کا صدر اسپتال ان دعوں کو نفی کرتا ہے۔

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 7:21 PM IST

صدرہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان
صدرہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ضلع ارریہ کا واحد صدر ہسپتال جہاں عوام کے سہولیات کے نام پر صرف خانہ پوری ہو رہی ہے، اس کا خلاصہ آج حیدر یاسین فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل یاسین نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو اہم معلومات فراہم کی.

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی چند ایام قبل انہوں نے آر ٹی آئی کے محکمہ سے ایک جانکاری مانگی تھی۔ جس کا جواب دیاگیا ہے ۔

صدرہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

یہ جواب حیران کن ہے۔ اور ارریہ صدر ہسپتال کے خستہ حال نظم و نسق کو بیان کرنے کے لئے کافی ہے. فیصل یاسین نے کہا کہ انہوں نے محکمہ سے چار سوالات کے جواب مانگے تھے۔

پہلا سوال ۔ارریہ صدر ہسپتال میں کتنے آئی سی یو صحیح طور پرکام کر رہے ہیں ؟ اور گزشتہ تین مہینوں میں کتنے مریض اس سے مستفید ہوے ؟ اور آخری تاریخ کیا تھی ؟

آر ٹی آئی سے ملی جواب کے مطابق صدر ہسپتال ارریہ میں آئی سی یو کی تعداد صفر ہے۔ اور کسی مریض کے لئے اس کا استعمال نہیں ہوا۔

دوسرا سوال ۔وینٹیلیٹر، الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے مشین کی تعداد کیا ہے؟ اور گزشتہ تین مہینوں میں کون کون سی مشین کتنے مریضوں کے لئے استعمال ہوا؟

اس کے جواب میں بتایا گیا ہسپتال میں وینٹیلیٹر اور الٹرا ساؤنڈ کی تعداد صفر ہے اور ایکسرے مشین ایک ہے، گزشتہ تین مہینوں میں ایک ہی ایکسرے مشین کا استعمال ہوا ہے، کل مریض کی تعداد 1972 ہے اور استعمال کی آخری تاریخ 29-12-2020 ہے.

تیسرا سوال ۔ گزشتہ تین مہینوں میں کتنے مریضوں کو یہاں سے کسی دوسرے ہسپتال ریفر کیا گیا؟

اس کے جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین مہینوں میں صرف دس مریضوں کو ریفر کیا گیا ہے جو حیران کن ہے۔

چوتھا سوال۔ اسپتال میں کل کتنے ڈاکٹر اور نرس کی کمی ہے اور ضابطہ کے مطابق کتنے ہونے چاہیے؟

اس کے جواب میں بتایا گیا سولہ ڈاکٹر کے عہدہ خالی ہیں۔ جبکہ گریڈ اے نرس کی 8 جگہ خالی ہے.

فیصل یاسین نے کہا کہ یہ ارریہ صدر ہسپتال کا موجودہ صورتحال ہے۔ جس پر کسی بھی نمائندہ کا دھیان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکی یہ کوشش ہے ایسی چیزوں کو سامنے لاکر عوامی نمائندے کو بیدار کریں۔اور ان سے درخواست کی جائے کہ وہ اس معاملے کو ریاستی حکومت کے سامنے پیش کریں نیز وزیر صحت سے اس کا جواب مانگے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.