ETV Bharat / state

ارریہ: عظیم اتحاد و کسان مزدور یونین کی مشترکہ ٹریکٹر ریلی - ارریہ کانگریس کے ضلعی صدر انیل کمار سنہا

عظیم اتحاد و کسان مزدور یونین نے کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین میں تبدیلی کے خلاف تقریباً دو ماہ سے جاری احتجاج کے حمایت میں مشترکہ ٹریکٹر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عظیم اتحاد کے لیڈران و کسان مزدور یونین کے ذمہ داران کی جانب سے کسانوں کے حق میں ایک اہم اجلاس

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 1:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں عظیم اتحاد کی جماعتوں اور کسان مزدور یونین کی مشترکہ پہل پر کانگریس کے ضلعی صدر انیل کمار سنہا کی صدارت میں ضلعی ترجمان سبطین احمد کی نظامت میں سرور کمپلیکس آشرم روڈ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کسانوں کی تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے 26 جنوری کو کسان ٹریکٹر ریلی نکال کر کسانوں کی تحریک کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

ارریہ: عظیم اتحاد و کسان مزدور یونین کی مشترکہ ٹریکٹر ریلی

اس کے علاوہ اس ریلی کو کامیابی سے ہمکنار کرانے اور ٹریکٹر ریلی کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ نیز کمیٹی کے ذمہ داروں سے کہا گیا کہ تمام بلاکوں میں جا کر چھبیس جنوری سے ماقبل بلاک وار کمیٹی تشکیل دے کر برسراقتدار ضدی حکومت کے منظور شدہ زرعی قوانین جو بھارت کے تمام کسانوں کے حق میں بہت زیادہ نقصان دہ ہیں اس سے تمام کسانوں کو جوڑ کر اور ایک نشست منعقد کرکے معلومات فراہم کی جائے۔

قبل ازیں نشست میں شامل لوگوں نے دہلی بارڈر پر شہید ہونے والے 50 سے زائد کسانوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل کے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے کہا کہ ارریہ کے کاشتکاروں کو مکئی، دھان اور دیگر فصلوں کی مناسب قیمت نہیں ملنے سے کسانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہو چکی ہے، ایسی صورت میں حکومت کو کم سے کم امدادی قیمت پر خریداری کے نظام کو نافذ کرنے کے بجائے کسانوں کو کمپنی کے حوالے کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں تین قوانین منظور کرائے گئے ہیں، اس کی وجہ سے کاشتکار اور بھارت کے کسان مزید برباد ہو جائیں گے، اسی وجہ سے اس قانون کی ملک بھر میں زبردست مخالفت کی جارہی ہے۔

عظیم اتحاد کے لیڈران و کسان مزدور یونین کے ذمہ داران کی جانب سے کسانوں کے حق میں ایک اہم اجلاس
عظیم اتحاد کے لیڈران و کسان مزدور یونین کے ذمہ داران کی جانب سے کسانوں کے حق میں ایک اہم اجلاس

وہیں سابق رکن اسمبلی و کانگریس لیڈر ذاکر انور نے کہا کہ پورے بھارت سمیت ارریہ کے کسان بھی اس بل کی مخالف میں اپنا احتجاج درج کرا چکے ہیں، ایک بار پھر سے ہم لوگوں کو متحد ہوکر اس بل کی مخالفت میں سڑکوں پر اترنا ہے اور جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا تب تک ہم لوگ کسانوں کی حمایت میں اس کی مخالفت کریں گے، اسی لیے آئندہ 26 جنوری کو ضلع میں ٹریکٹر ریلی نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، اس موقع پر سی پی ایم کے ششی بھوشن، ڈاکٹر ایس آر جھا، کنہیا لال، نوشاد عالم سی پی آئی، شاہ جہاں شاد، آشیش رنجن، کمائینی سوامی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.