ETV Bharat / state

ارریہ:بن موسم بارش سے فصلوں کو نقصان - یہ فصل جانوروں کے چارا میں ہی استعمال ہوگا.

ملک بھر میں جاری لاک ڈاون سے جہاں ایک طرف عام زندگی متا ثر ہوی ہے تو وہیں دوسری جانب ملک کے بیشتر غریب و مزدور کی پریشانی بھی جگ ظاہر ہے۔ اسے حالا ت میں بن موسم بارش اور طوفان نے کسانوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیاہے۔چونکہ اس وقت کھیتوں میں گیہوں کے فصل تیار ہے اور کسان عنقریب کاٹنے کی تیاری کر رہے ہیں ایسے میں اچانک سے ہوئی بارش نے کسانوں کی پیشانیوں پر افکار کی سلوٹیں صاف طور پر نمایاں ہیں۔

بن موسم بارش سے فصلوں کو نقصان
بن موسم بارش سے فصلوں کو نقصان
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 5:21 PM IST

در اصل آج صبح سے شدید آندھی و طوفان و برفباری اور بارش نے ارریہ سمیت پورے سیمانچل کا مزاج بگاڑ دیا ہے. طوفان سے کئی جگہ درخت گر گئے ، کچے ٹین اور نا پختہ مکانات اڑ گئے، ساتھ ہی مکئ، آم، کیلا کے ساتھ تیار شدہ گیہوں کے فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے. کھیتی کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ لوگ کھیتوں میں جا کر فصل نہیں کاٹ رہے تھے ۔ مزید بر آں کہ اس اچانک بارش نے سارے فصل کو برباد کر دیا، اب یہ فصل جانوروں کے چارا میں ہی استعمال ہوگا.

کسانوںکا کہنا ہے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک تو مزدور کی قلت تھی ۔اس کے بعد یہ قدرتی قہر. اس فصل کو لگانے میں جو بھی سرمایہ لگایا تھا سب ختم ہو گیا. حکومت کو کسانوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے اور نقصان ہوئے فصل کا معاوضہ دینا چاہیے. وہیں ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ اس بارش سے کسانوں کا بہت نقصان ہوا ہے، اس معاملے میں ضلع کلکٹر سے فوراً بات کی ہے۔ اور فصلوں کے نقصان کا جائزہ لے کر مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.