ETV Bharat / state

ارریہ: ورلڈ وِٹ لینڈ ڈے کی نسبت سے تقریب کا انعقاد - پورنیہ یونیورسٹی

ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ ضلع چونکہ چاروں طرف پانی سے گھرا ہوا ہے، یہاں سے کئی ندیوں کا بہاؤ ہے، پرمان ندی، نونا ندی، کوسی ندی اسی ضلع سے ہوکر گزرتی ہے، یہاں مچھلی پالن کا ایک بڑا ہب بن سکتا ہے۔

Araria: Celebrating World Wetland Day
ارریہ: ورلڈ ویٹلینڈ ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 8:29 PM IST

ورلڈ وِٹ لینڈ ڈے کی نسبت سے بہار میں ارریہ کے ٹاؤن ہال میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈی ڈی سی منوج کمار شریک ہوئے۔

ارریہ: ورلڈ ویٹلینڈ ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد

تقریب میں ضلع بھر سے محکمہ زراعت، محکمہ مویشی، آبی و مچھلی اور محکمہ ماحولیات سے منسلک کارکنان شریک ہوئے۔ جبکہ ماہرین کی حیثیت سے پورنیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار، و کٹیہار کالج کے پرنسپل تشریف لائے۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ ضلع چونکہ چاروں طرف پانی سے گھرا ہوا ہے، یہاں سے کئی ندیوں کا بہاؤ ہے، پرمان ندی، نونا ندی، کوسی ندی اسی ضلع سے ہوکر گزرتی ہے، یہاں مچھلی پالن کا ایک بڑا ہب بن سکتا ہے۔

Araria: Celebrating World Wetland Day
ارریہ: ورلڈ ویٹلینڈ ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مرکزی حکومت کی جانب سے بھی کئی منصوبے بنائے گئے ہیں، جس سے یہاں کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ محکمہ اس جانب پوری توجہ دے تو ریاست ہی نہیں بلکہ قومی سطح پر ارریہ کی شناخت مچھلی ہب سے ہو سکتی ہے۔

ڈی ڈی سی منوج کمار نے کہا کہ یہ علاقہ صنعتی اعتبار سے بڑا زرخیز ہے۔ یہاں کئی بلاک و پنچایت میں تالاب میں اچھی نسل کی مچھلیوں کی پیداوار ہو رہی ہے۔ آج اس سے جڑے ماہرین بھی یہاں موجود ہیں جو اس کام کو کرنے والے تاجروں کی مدد اور رہنمائی کریں گے۔ اس موقع پر ٹاؤن ہال کے احاطے میں مختلف چیزوں کا اسٹال بھی لگایا گیا، ضلع کلکٹر نے سبھی کا معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.