ETV Bharat / state

ارریہ: سالانہ جلسہ دستار بندی - قرآن مجید

قرآن مجید پڑھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کتاب ہے اسے گھروں میں طاق کی زینت نہ بنایا جائے ان خیالات کا اظہار ریاسے بہار کے ضلع ارریہ کے مدرسہ دارالعلوم نظامیہ کے سالانہ جلسہ میں علماء کرام نے کیا۔

سالانہ جلسہ دستار بندی
سالانہ جلسہ دستار بندی
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 5:08 PM IST

جلسہ میں شریک علماء نے کہا کہ 'دنیا میں خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس زمین کی سب سے عظیم اور مقدس کتاب قرآن مجید کو زبانی یاد کر اپنے سینے میں محفوظ کرتے ہیں۔

سالانہ جلسہ دستار بندی، ویڈیو

ارریہ کے کملداہا مکیار پور میں 9 واں عظیم الشان سالانہ جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں ریاست سمیت دارالعلوم دیوبند و دیگر اضلاع سے علماء کرام نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری قمر الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت پاک کا نذرانہ مشہور نعت خواں قاری قمر الزمان نے پیش کیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ دارالعلوم رحمانی (ارریہ) کے شیخ الحدیث مفتی علیم الدین قاسمی نے کہا کہ 'اللہ کے نزدیک سب سے اشرف اور معزز لوگ وہ ہیں جو حافظ قرآن ہیں، اس سے بہتر شخص اس روئے زمین پر کوئی نہیں۔

اس کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور قرآن پاک کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

دارالعلوم وقف دیوبند کے موقر استاذ و مشہور عالم دین مولانا شمشاد رحمانی نے قرآن پاک کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 'قرآن مجید عمل کرنے کی کتاب ہے اسے طاق کی زینت نہ بنایا جائے۔

اس دو روزہ اجلاس میں پہلے دن قرآن اور اصلاح معاشرہ کے حوالے سے علماء کرام نے پر مغز گفتگو کی جبکہ دوسرے دن مدرسہ سے فارغ ہونے والے دس حفاظ کرام کے سروں پر دستار باندھی جائے گی۔

اس موقع پر قرب و جوار سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی جبکہ مدرسہ کے ناظم مولانا عبدالمتین، افتخار عالم، مولانا عبد الودود و دیگر لوگوں نے جلسہ کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.