ریاست بہار کی کابینی میٹنگ میں 20 ایجنڈے منظور کیے گئے ہیں ۔
ریاستی وزراء کو گاڑی خریدنے والی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے۔وہیں موبائیل کے لیے 40 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
ایوشمان بھارت کے لیے 1.83 کروڑوں روپے ہرسال خرچ کرنے کی منظوری ملی ہے۔
پنچایتی راج نظام میں نائب مکھیاں اور پنچایت کمیٹی کے اراکین کو بھی کئی اختیارات دیئے گئے ہیں۔
بی ڈی او کی تجویز پر ضلع پنچایتی آفیسر کمیٹی کے اکاؤنٹ آپریشن کے لیے دستخط کریں گے کیوں کہ وارڈ عملدرآمد اور انتظامیہ کمیٹی کے صدر وارڈ ممبر کے بارے میں کافی شکایتیں مل رہی تھی وارڈ ممبر کے ذمہ سات عزائم کے کئی منصوبوں کے متعلق شکایتیں موصول ہورہی تھی۔