ETV Bharat / state

Minority Girls Hostel in Gaya: گیا اقلیتی گرلز ہاسٹل میں خاتون افسر کی تقرری - Lack of facilities in Gaya Minority Girls Hostel

گیا اقلیتی گرلز ہاسٹل میں خاتون افسر کی تعیناتی۔ ہاسٹل کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب افسر کی تعیناتی ہوئی ہے۔

Minority Girls Hostel in Gaya
گیا اقلیتی گرلز ہاسٹل میں خاتون افسر کی تقرری
author img

By

Published : Dec 21, 2021, 10:39 AM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع اقلیتی گرلز ہاسٹل میں خاتون افسر کی تعیناتی کی گئی ہے. ہاسٹل کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی افسر کی تعیناتی ہوئی ہے، اس سے قبل تعلیمی ادارے سے وابستہ شخصیات کو ہی اس ہاسٹل کی ذمہ داری سونپی جاتی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ای ٹی وی بھارت اردو نے 30 نومبر 2021 کو ہاسٹل میں بدنظمی اور سہولیات کے فقدان کے تعلق سے خبر شائع کی تھی. ساتھ ہی 15 دسمبر 2021 کو بھی " اقلیتی گرلز ہاسٹل میں طالبات کے درمیان ہوئے تنازعہ" کا بھی رپورٹ شائع کیا تھا۔

جس کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح پٹنہ Minority Welfare Department, Patna نے ہاسٹل کا جائزہ لیا اور طالبات کے تمام مسائل کی بہتر ڈھنگ سے نگرانی کے لیے ایک خاتون افسر خوشبو اعظمی کی ہاسٹل میں تعیناتی کی ہے۔ خوشبو اعظمی چوبیس گھنٹے ہاسٹل میں رہیں گی اس کے لیے انہیں ایک ہاسٹل کا کوارٹر الاٹمنٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ہاسٹل میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے کی ذمہ داری مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی ایچ او ڈی پروفیسر ایم این انجم ادا کررہی تھیں۔ پروفیسر ایم این انجم کا ہاسٹل میں قیام نہیں تھا اور یہاں کئی ماہ سے کیئرٹیکر کا بھی عہدہ خالی تھا، ہاسٹل کے اندرونی نظام کو کوئی دیکھنے والا کوئی نہیں تھا چونکہ ہاسٹل لڑکیوں کا ہے ایسی صورت میں ڈسٹرکٹ اقلیتی افسر بھی ہر دن جائزہ لینے کے لیے جا نہیں سکتے تھے۔

ہاسٹل میں ذمہ دار شخص کی موجودگی نہیں ہونے کے باعث یہاں قیام کرنے والی طالبات کا آپس میں جھگڑا بھی ہوتا تھا گزشتہ دنوں یہاں طالبات آپس میں لڑائی بھی کی تھی جس کی خبر ای ٹی وی بھارت میں شائع ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.