ETV Bharat / state

Appointment of Class 7 Teachers بہار میں ساتویں مرحلے کے اساتذہ کی تقرری جلد، وزیر تعلیم - Appointment of Class 7 teachers in Bihar soon

بہار میں جلد ہی کلاس 7 کے اساتذہ کی تقرری کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان بہار کے وزیر تعلیم چندر شیکھر نے کیا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ بہار حکومت کی ہدایت کے مطابق ریاست کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو سکے گا۔

Appointment of Class 7 Teachers
Appointment of Class 7 Teachers
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 7:26 AM IST

پٹنہ: بہار میں ساتویں مرحلے کے اساتذہ کی تقرری کے معاملے میں وزیر تعلیم چندر شیکھر نے اہم اعلان کیا ہے، چندر شیکھر نے ٹویٹر کے ذریعہ بتایا کہ بہار میں ساتویں مرحلے کے اساتذہ کی تقرری کے لیے اسی فروری مہینے میں نیا ضابطہ نامہ کا اعلان کیا جائے گا۔ نئے ضابطہ نامہ کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی اور اسی کے مطابق اشتہار جاری کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اس سے قبل بہار کے سبھی اضلاع میں 9 ہزار تقرری اکائیوں کے ذریعہ اساتذہ کی بحالی کی جا رہی تھی لیکن اس نئے ضابطہ نامہ کے مطابق ضلعی سطح پر تقرری اکائی بنائی جائے گی جو ضلع بھر کے اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر تعلیم چندر شیکھر نے کہا کہ 2023 تقرریوں کا سال ثابت ہوگا، امیدوار کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اساتذہ کی بحالی امیدواروں کے اہلیتی امتحان میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی اور اسی کے مطابق ان کی میرٹ لسٹ مرتب کی جائے گی۔ سبھی تقرریاں ضلع انتظامیہ کی سربراہی میں کی جائیں گی۔ اس کے لیے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں موصول کی جائیں گی۔ اس کے لیے انہیں صرف ایک درخواست دینی ہوگی اور ان کی ترجیحات کے لیے ان سے آپشن لیے جائیں گے۔ اس سے ان کے پیسے اور محنت برباد نہیں ہوں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری حکومت کی ہدایت کے مطابق بہار کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل اساتذہ کی تقرری کے لیے 38 ہزار اکائیاں کام کر رہی تھیں اور ہر سطح پر من مانی کی شکایتیں موصول ہو رہی تھیں، جس میں کئی طرح کی خامیاں موجود تھیں، اب اس نئے ضابطہ نامہ میں ان غلطیوں کی گنجائش نہیں رہے گی۔ محکمۂ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق بہار کے اسکولوں میں 2 لاکھ 10 ہزار اساتذہ کے خالی عہدے ہیں، ان میں سے ایک لاکھ 20 ہزار سکنڈری اور ہائر سکنڈری اسکولوں میں جب کہ 80 ہزار 257 عہدے پرائمری اسکولوں میں خالی ہیں، ان سبھی خالی عہدوں پر بورڈ یا کمیشن کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری کی جائے گی۔ حالانکہ اب تک اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ اس بورڈ یا کمیشن کی نوعیت کیا ہوگی۔ اس بات کا تعین وزیر اعلیٰ کی سطح سے کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.